جہلم(جہلم جیو)ضلعی انتظامیہ جہلم کے زیر انتظام کھیلے جانیوالے دوسرے سالانہ مہر علی اعظم شہید ہاکی ٹورنامنٹ کافائنل میچ فیصل آباد اور جہلم وائٹ کے درمیان 30 دسمبر گورنمنٹ بوائز ہائی سکول جادہ کے ہاکی گراؤنڈ میں کھیلا جائیگا۔ فائنل میچ میں مہمان خصوصی مہر علی اعظم کے والد اور اہل خانہ ہونگے۔ مہر اعظم ہاکی ٹورنامنٹ سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور میں شہید ہونیوالے جہلم کے رہائشی مہر علی اعظم کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے کھیلا جاتاہے اور گذشتہ برس کی طرح اس سال بھی تمام مقابلے انتہائی دلچسپ تھے جن میں مقامی افراد نے بھر پور شرکت کی اور ٹیموں کو ان کے بہترین کھیل پر داد بھی دی۔دوسرے سالانہ مہر علی اعظم ہاکی ٹورنامنٹ کا افتتاح 16 دسمبر کو سٹیشن کمانڈر برگیڈئر سعید ظفر ڈار اور ڈی سی او جہلم ذوالفقاراحمد گھمن نے کیا۔
The post دوسرے سالانہ مہر علی اعظم شہید ہاکی ٹورنامنٹ کافائنل appeared first on جہلم جیو.