Quantcast
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

عبدالغفور بٹ نے بہت کم عرصے میں جہلم کی صحافی برادری میں اپنا مقام پیدا کیا،چوہدری سہیل عزیز

جہلم(رانا نوید الحسن،انیس الرحمن بٹ،مرز ا جویر اقبال)جہلم کے نوجوان صحافی عبدالغفور بٹ نے بہت کم عرصے میں جہلم کی صحافی برادری میں اپنا مقام پیدا کیا،یہ ان کی شعبہ صحافت سے انتھک محنت کا ثمر ہے،گزشتہ روز منعقدہ ایک تقریب میں انہیں اعلیٰ صحافتی ایوراڈ کا ملنا ان کی صحافتی خدمات کا منہ بولتا ثبوت ہے،ان خیالات کااظہار صدر ڈسٹرکٹ یونین آف جرنلسٹس جہلم چوہدری سہیل عزیز آف چیلیانوالہ نے گزشتہ روز جناح رائٹرز فورم جہلم کی طرف سے معروف صحافی عبدالغفور بٹ کو بہترین صحافتی خدما ت پر ایوارڈ ملنے پر انہیں دلی مبارکباد دیتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ عبدالغفور بٹ نے چند سالوں میں شعبہ صحافت میں کامیابی کے جو جھنڈے گاڑے ہیں اس کی مثال پہلے نہیں ملتی ،خدمت کا جذبہ ہو تو منزلیں آسان ہو جاتی ہیں،انہوں نے کہا کہ صحافت ایک جنون کانام ہے اور عبدالغفور بٹ نے اپنی ان صحافتی ذمہ داریوں کو جنون سمجھ کر ہی پورا کیا ہے،یہی وجہ ہے کہ انہیں جناح رائٹرز فورم کے علاوہ بھی بے شمار صحافتی ایوارڈ مل چکے ہیں جو ان کی صحافتی خدمات کا اعتراف ہیں۔

 

The post عبدالغفور بٹ نے بہت کم عرصے میں جہلم کی صحافی برادری میں اپنا مقام پیدا کیا،چوہدری سہیل عزیز appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles