Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

ضلع جہلم میں جشن ولادت کے سلسلہ میں میلاد ہائے جلوس اور ریلیاں نکالی گئیں

$
0
0
جہلم(عبدالغفور بٹ)ملک کے دیگر حصوں کی طرح جہلم شہر اور گردونواح میں بھی آقا ئے نامدار ۔محبوب رب دوجہان حضرت محمد مصطفیﷺ کے جشن ولادت کے سلسلہ میں جلوس اور ریلیاں نکالی گئیں ۔بازاروں ،گلیوں ،چوکوں ،سرکاری و پرائیویٹ عمارتوں ،گھروں،دوکانوں اور سرکاری دفاتر کو خوبصورت بینروں، جھنڈوں اور جھنڈیوں سے سجایاگیااور لائٹنگ بھی کی گئی،عشاقان مصطفیﷺ نے رکشوں ،کاروں،ٹرالیوں اور دیگر اپنے ذاتی گاڑیوں کو آپﷺ کی ولادت پراظہار مسرت کرتے ہوئے سجارکھا تھا۔ 12ربیع الاول شریف کا ساراد ن شہر کا ہر گلی کوچہ’’ آمد مصطفی مرحبا مرحبا ﷺ‘‘ کے دل نشین نعرے سے گونجتا رہا،شہر کے گردونواح اور مختلف گلی کوچوں سے نکالے گئے چھوٹے بڑے جلوس شاندار چوک پر پہنچ کر مرکزی جلوس میلاد میں شامل ہو گئے، یوں یہ بڑا جلوس تحصیل روڈ اور مین بازار سے ہوتا ہوا میلاد چوک پہنچ کر بڑے جلسہ کی شکل اختیار کر گیاجس سے خطاب کرتے ہوئے علماء کرام نے میلاد مصطفیﷺ بیان کیا اور آپ کی ولادت باسعاد ت پر روشنی ڈالی۔ مہمان خصوصی علامہ محمد عبدالعلیم جلالی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کے دن اللہ کی طرف سے ہم پر آپﷺ کی صورت میں اللہ کے سب سے بڑے انعام اور نعمت کا نزول ہوا،اس نعمت عظمیٰ پر رب کا شکر ہم پر واجب ہے اور آج کی یہ ساری رونقیں اور جوش وخروش آپﷺ کی تشریف آوری کا ہی مرہون منت ہے،اس موقع پر ضلعی امیر مرکزی جماعت اہلسنت پاکستان الحاج سید خلیل حسین کاظمی بھی اپنے جلوس کے ساتھ بڑی شان و شوکت سے میلاد مصطفی ﷺ کے مرکزی جلوس اور جلسہ میں شریک ہوئے اور خطاب بھی کیا۔

 

The post ضلع جہلم میں جشن ولادت کے سلسلہ میں میلاد ہائے جلوس اور ریلیاں نکالی گئیں appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles