جہلم(جہلم جیو)12ربیع الاول شریف کی سہانی صبح ،پرنور صبح اور پربہار صبح کے دامن میں لپٹ کر جمیل منزل جادہ میں دو سچے اور سُچے عاشق رسول بھائی اور درویش صفت انسان یعنی مرزا بشارت احمد نورانی اور مرزا ارشاد احمد علیمی نے ہمیشہ کی طرح امسال بھی جشن میلاد مصطفی ﷺ کے پرمسرت موقع پر اپنی علمی و ادبی بیٹھک (جمیل منزل)پر عظیم الشان محفل میلاد مصطفیﷺ کا انعقاد کیا،اس موقع پر تیاریوں کے سلسلہ میں دیکھا گیا کہ مرزا بشارت احمد نورانی سے دنیا سے بے خبر اور ماورا ہو کر محبت رسولﷺ کے جلووں میں گم اور آمد مصطفیﷺ کی خوشی میں مست مصروف تھے،دوسرے بھائی ارشاد احمد علیمی جو ادیب جہلم کے نام سے بھی معروف ہیں وہ قائد اہلسنت مولانا شاہ احمد نورانیؒ کے خاندان کے ساتھ نسبت اور محبت کے ساتھ ایسا منسلک ہیں کہ مرزا بشارت احمد نورانی اگر مولانا نورانیؒ کی نسبت کے ساتھ معروف ہیں تو دوسرے بھائی مرزا ارشاد علیمی قبلہ نورانی میاں ؒ کے والد گرامی عالمی مبلغ اسلام مولانا شاہ عبدالعلیم صدیقیؒ کے ساتھ علیمی کی نسبت و تعلق جوڑے ہوئے ہیں ۔اس موقع پر محفل کا آغاز زینت القرا قاری محمد ساغر کی تلاوت کلام پاک سے ہوا جبکہ گلہائے عقیدت بحضور سرور کونین ﷺ قومی ایوارڈ یافتہ ثناء خوان مصطفیﷺ محمد سلیمان اقبال آف ڈسکہ اور قاری فاروق احمد نورانی آف سیالکوٹ نے جس عشق و محبت اور سوز وگداز کے ساتھ پیش کیے وہ بیان سے باہر ہیں۔
The post جشن میلاد مصطفی ﷺ کے پرمسرت موقع پر عظیم الشان محفل نعت مصطفیﷺ کا انعقاد appeared first on جہلم جیو.