جہلم(عبدالغفور بٹ)پولیس تھانہ صدر جہلم کے ایس ایچ او ،انچارج سی آئی اے سٹاف جہلم انسپکٹر غلام اصغر چانڈیو کا جوئے کے اڈے پر دوسرا کامیاب چھاپہ، جہلم کے نواحی علاقہ چک براہم بھٹہ چوہدری سردار کے عقب نشیبی زمینوں میں جوئے میں مصروف چھ جواریوں پر چھاپہ ،چار موقع پر گرفتار دو فرار ہونے میں کامیاب،داؤ پر لگی 50ہزار روپے نقدی 4موبائل قبضہ میں لے لیا،تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر جہلم کے ایس ایچ او انسپکٹر غلام اصغر چانڈیو نے اپنے عملہ کے ہمراہ چک براہم کے بھٹہ چوہدری سردار کے نشیبی زمین میں جوئے میں مصروف چھ جواریوں پر اچانک چھاپہ مارا جس کے نتیجہ میں احسان فاروق ولد محمد فاروق قوم چوہان سکنہ چک براہم،ناصر محمود ولد اورنگزیب قوم جٹ سکنہ چک براہم،شفقت شہزاد ولد غالب حسین قوم چوہان سکنہ چک براہم،جاوید اقبال ولد عبدالحمید قوم ڈار سکنہ چک براہم کو موقع پر گرفتار کر لیا جبکہ دو جواری فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ،پولیس نے داؤ پر لگی پچاس ہزار روپے نقدی اور چار موبائل اپنے قبضہ میں لے کر مقدمہ درج کر لیا،یاد رہے کہ ایس ایچ او تھانہ صدر جہلم کی بہتر کارکردگی پر ڈی پی اوجہلم نے انہیں انچارج سی آئی اے سٹاف کا اضافی چارج بھی دے دیا،
The post جرم کرنے والوں کی ضلع جہلم میں کوئی جگہ نہیں، انسپکٹر غلام اصغر چانڈیو appeared first on جہلم جیو.