للَہ ( نور چغتائی نمائندہ سے ) للَہ اور پنڈدادن خان کے شہر و قصبات میں جشن عید میلاد النبی ﷺ بڑے جوش و جذبے اور عقیدت احترام سے منائی گئی شہر و قصبات میں مسجدوں، گھروں ،شاہراؤں ، بازاروں اور گلیوں کو سبز جھنڈوں اور برقی قمقموں سے دلہن کی طرح سجایا گیا بچے،بوڑھے ا ور نوجوانوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا جگہ جگہ استقبالیہ سٹیج لگا کر جلوسوں کا استقبا کیا گیا اور پانی کی سبیلیں لگائی گئیں چھوٹے اور بڑے قصبات سے اونٹھوں ،ٹریکٹر ٹرالیوں ، موٹر سائیکلوں پر درجنوں جلوس دروداسلام کاورد کرتے ہوئے شہر کے جلوسوں میں شامل ہوگئے تحصیل بھر میں بڑے جلوسوں میں للِہ میں استانیہ عالیہ للِہ شریف میں الحاج پیر محمد مطلوب الرسول مدظلہ العالی کی زیر قیادت نکالاگیا جو میں خوشاب روڈ سے ہوتا ہوا للِہ ہندوانہ،للِہ بھیرہ، للِہ بازار سے ہوتا ہوا للِہ گج سے سے گزر کر گور نمنٹ ہائر سیکنڈری سکول للِہ میں اختتام پزیر ہو گیا للِہ میں گاڑیاں ،موٹر سائیکل ،سائیکل سجانے اور تلاوت کلام پاک ،نعت رسول مقبول ﷺ اور تقریروں میں اول ،دوئم اور سوئم آنے والوں کو انعامات دئیے گئے پنڈدادن خان میں علامہ پیر محمد انور قریشی مدظلہ العالی کی زیر قیاقت محمدیہ رضویہ سے نکالاگیا کھیوڑہ میں جلوس شبیر احمد شاہ کی زیر قیادت جلوس نکالا گیا پنن وال میں صاحبزادہ پیر محمد نواز شاہ کرمانی آستانیہ عالیہ پنن وال کی زیر قیادت عید میلاد النبی ﷺ کا جلوس نکالا گیا واضع رہے کہ للِہ میں نکالے جانے والے عید میلاد النبی ﷺکاجلو س کی قیادت استانیہ عالیہ للِہ شریف کے سجادہ نشیں الحاج پیر محمد مطلوب الرسول مدظلہ العالی کرتے ہیں جو ضحیف العمر ہونے کے باوجود تقریباًًَِچھ کلو میٹر پیدل چل کر حضور اقدس ﷺ سے محبت کا اظہار کرتے رہے مقامی تھانوں کی پولیس کسی بھی ناخوشگوار واقع نے نیپٹنے کے لئے جلوسوں کے ساتھ رہی جلوسوں کے اختتام پر ملکی سلامتی اور امت مسلمہ کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں اس موقع پر علمائے کرام نے اس بابرکت دن پر روشنی ڈالی
The post للٰہ اور پنڈدادنخان میں جشن عید میلاد النبی ﷺ عقیدت احترام سے منائی گئی appeared first on جہلم جیو.