Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

بانی پاکستان قائد اعظم قانون کے شعبہ سے وابستہ تھے،ڈی سی اوجہلم

$
0
0
للَہ (نور چغتائی نمائندہ سے ) بانی پاکستان قائد اعظم قانون کے شعبہ سے وابستہ تھے او ر عملی طور پر قانون کی پابندی کرنے والے انسان تھے اور موجود ہ حالات میں ہم سب کو بھی قانون کا اخترام اور قانون پر عمل کرنا چاہئیڈی سی او جہلم ذوالفقاراحمد گھمن کا یوم قائد کے موقع پر پیغام میں انھوں نے کہا کہ قائد اعظم نے اس ملک کے قیام کیلئے ہر قسم کی قربانی دی اور ان کے اس دنیا سے رخصت ہوتے ہوئے بھی آخری الفاظ پاکستان کے استحکام کی دعا ہی تھے انھوں نے مذید کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ ہم قائد اعظم کے فرمان کام ، کام اور صرف کام کی عملی صورت بن جائیں ، وقت کی پابندی کو اپنا شعار بنائیں اور ملک کے استحکام اور ترقی کیلئے اپنا بھر پور کردار ادا کریں انہوں نے کہاکہ ہر پاکستانی کو خلوص نیت سے اپنی ذمہ داریاں نبھا نی چاہئیں اور یوم قائد اعظم کے موقع پر ہم اس عہد کی تجدید کریں ہم قائد کے فرامین کی عملی صورت بنیں گے اور ملک کے استحکام اور ترقی کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے

 

The post بانی پاکستان قائد اعظم قانون کے شعبہ سے وابستہ تھے،ڈی سی اوجہلم appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles