Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

مُلک بھر کی طرح مری میں بھی جشن عیدمیلادُ البنی ﷺانتہائی عقید ت احترام کے ساتھ منایا گیا

$
0
0
مری ( عثما ن علی )مُلک بھر کی طرح مری میں بھی جشن عیدمیلادُ البنی ﷺانتہائی عقید ت احترام کے ساتھ منایا گیا۔آج کا دن امت مسلمہ اور عالم اسلام کے لیے عظیم ترین ہے جس دن ہمارے آقا ومولا حضورﷺ دنیامیں تشریف لائے اور جہالت کے اندھیروں کو دُنیاسے نکلا۔ آج کے دن ہمیں اپنے نبی کریم کی سیرت کو اپنانے کا عہد کرنا چاہے تاکہ دنیا میں امن سکون کی فضاء قائم ہو حضور کی سیرت پر عمل پیرا ہوکر ہی ہم دنیا اور آخرت میں نجات حاصل کر سکتے ہیں سیدوفاء الحق بخاری ۔،سید رضاالمصطفیٰ بخاری ۔ قاری شفیق الرحمن ہاشمی ۔صاحبزاد تسنیم سلطان ۔ارشد محمود عباسی کا عید میلادُ النبی کے جلوس سے خطاب مُلک بھر کی طرح مری میں بھی جشن عیدمیلادُ البنی ﷺانتہائی عقید ت احترام کے ساتھ منایا گیا جشن عیدامیلادُالنبی کے مرکزی جلوسوں میں شرکت کے لیے مری شہر اور اس کے گرد نواح سے جلوسوں کی آمد کا سلسلہ صبح نوبجے سے شروع ہوا جو دن ایک بجے تک جاری رہا مرکزی جلوس میں یونین کونسل نمبل سے میاں محمد جانی ،چھرہ پانی سے قاری گل نصیر صدیقی ،کشمیری بازار سے جماعت اہلسنت ضلع راولپنڈی کے جنرل سیکرٹری سید رضا المصطفےٰ بخاری، یونین کونسل گھوڑا گلی کے گاؤں چٹہ موڑ سے دعوت اسلامی کا ایک بہت بڑا جلوس نصیر عباسی کی قیادت میں جبکہ سربگلہ علیوٹ سے ارشد عباسی کی قیادت میں جلوس جامعہ مسجد غوثیہ کے مرکزی جلوس میں شامل ہوا۔تفصیلات کے مطابق مُلک بھر کی طرح مری میں جشن عید میلاُالنبی انتہائی عقیدت احترام کے ساتھ منایا گیااور جشن عید میلادُالنبی ﷺکا مرکزی جلوس جامعہ مسجد غوثیہ محمدیہ شاہراہ احمد رضا خان بریلوی سے نکالا گیا جس کی قیادت جماعت اہلسنت تحصیل مری کے سرپرست سید وفاء الحق مرکزی سیرت ومیلاد کمیٹی کے صدر راجہ عرفان جماعت اہلسنت ضلع راولپنڈی کے جنرل سیکرٹری سیدرضاالمصطفیٰ بخاری جمعیت علماء اسلام تحصیل مری کے صدر ارشد عباسی ۔قاری شفیق الرحمن ہاشمی ۔سنی تحریک تحصیل مری کے صدر وقاص کررہے تھے جلوس روایت کے برخلاف سیکورٹی خدشات کے پیش نظر کینٹ سے نہیں گزرا اور نئے روٹ رنگ روڈ سے ہوتا ہوا مرحبا چوک پہنچا جہاں علماء اکرام کی طرف سے مختصر خطاب کرتے ہوئے میلاد مصطفیٰ ﷺ پر روشنی ڈالی گئی جس کے بعد جلوس حسب روایات لوئر بازار سے ہوتا ہوا صدیق چوک موچی منڈی پہنچا جہاں پر جماعت اہلسنت کے تاجروں اور ورکروں کی طرف سے لنگر کا اہتمام کیا گیا تھا وہاں پر جلوس کے قیادت کی طرف سے دُعا کی گی جس کے بعد جلوس کے شرکاء آمد مصطفیٰ کے نعرے لگاتے ہوئے جی پی اُو چوک پہنچے جہاں پر علماء کرام نے شرکاء جلوس سے خطاب کرتے ہوئے کہا آجء کا دن ہمارا لیے بالخصوص امت مسلمہ کے لیے ایک عظیم دن ہے جس دن ہمارے آقا حضرت محمد ﷺ دنیا میں تشریف لائے اور ہمیں انسانیت کادرس دیا اس موقعہ پر میلاد کے جلوس سے سید وفاالحق بخاری صدارتی خطبہ دیتے ہوئے کہا آج ہم نے میلاد کے جلوس کا روٹ تبدیل کیا ہے یہ کسی کے دباؤ میں آکر نہیں کیا ہے بلکہ ہم نے سیکورٹی خدشہ کے پیش نظر پاک آرمی کے ساتھ تعاون کیا ہے کیونکہ یہ ہماری آرمی ہی نہیں ہے رسول اللہ کی فوج ہے سید رضا مصطفیٰ بخاری قاری نے خطاب کرتے ہو ئے کہا نبی کریم کا میلاد منانا بھی باعث برکت ہے شفیق الرحمن ہاشمی ۔صاحبزاد تسنیم سلطان ۔میاں محمد جانی ۔انجمن تاجران مری کے صدر راجہ طفیل اخلاق بار ایسوسی ایشن مری کے جنرل سیکرٹری اسد اقبال عباسی مسلم لیگ (ن) کے صدر راجہ دفتر عباسی مرکزی سیرت میلاد کمیٹی کے صدر راجہ عرفان خان نے بھی میلاد کے مرکزی جلوس کے شرکاء سے خطاب کیا ۔ کشمیری بازار باڑیاں سربگلہ علیوٹ پھگواڑی سے میلاد کمیٹوں کے صدر و کی نگرانی میں کا مرکزی جلاس دن ایک بجے جامعہ مسجد سے مری سے نکلا گیا گیا ۔جلوس کے اختتام پر مُلک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے دُعاکرائی گئی

 

The post مُلک بھر کی طرح مری میں بھی جشن عیدمیلادُ البنی ﷺانتہائی عقید ت احترام کے ساتھ منایا گیا appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles