جہلم(عبدالغفوربٹ)ڈی سی او جہلم ذوالفقاراحمد گھمن نے کہاہے کہ کرسمس کے موقع پر تمام چرچوں کو مکمل سیکیورٹی مہیا کی گئی ہے تاکہ مسیحی برادری تخفظ کے ساتھ اپنی مذہبی تقریبات میں حصہ لے سکیں۔ انہوں نے کہاکہ اسلام ہمیں رواداری ، تحمل اور برداشت کا درس دیتا ہے اور یہ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے کہ ہم اقلیتوں کو تخفظ فراہم کریں۔ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے ڈی سی او آفس میں کرسمس کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدار ت کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر اے ڈی سی عمران رضا عباسی، اسسٹنٹ کمشنر جہلم ڈاکٹر آفاق وزیر اوردیگر بھی موجود تھے۔ ڈی سی او جہلم ذوالفقاراحمد گھمن نے کہاکہ کرسمس کے موقع پر کرسچن برادری کو ارزاں نرخو ں پراشیائے خوردونوش مہیا کرنے کیلئے دو کرسمس بازار لگائے گے ہیں ۔ا نہوں نے کہاکہ تمام کرسچن سٹا ف کو تنخواہوں کی بھی ادائیگی کر دی گئی ہے تاکہ وہ کرسمس کی خوشیوں میں بھر پور پر شمولیت اختیا ر کرسکیں۔
The post کرسمس کے موقع پر تمام چرچوں کو مکمل سیکیورٹی مہیا کی جائے گی،ذوالفقار احمد گھمن appeared first on جہلم جیو.