جہلم( چوہدری عابد محمود +قیصر امجد مغل)جہلم کے علاقہ دھریالہ جالپ کے مقام پر موٹر سائیکل اور سوزوکی وین میں تصادم 3 افراد جابحق 4 شدید ذخمی ۔ ذخمیوں کو تشویش ناک حالت میں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پنڈ دادنخان منتقل کر دیا گیا۔ تفصیلات کیمطابق جہلم کے نواحی علاقہ دھریالہ جالپ کے مقام پر تیز رفتار سوزوکی وین نے مخالف سمت سے آنے والے موٹر سائیکل سوار کو کچل ڈالا جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار سمیت سوزوکی وین میں سوار 3افراد موقع پر جان کی بازی ہار گئے جبکہ 4 افراد کو شدید چوٹیں آئیں جنہیں انتہائی تشویشناک حالت میں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پنڈ دادنخان ریفر کر دیا گیا۔ معلوم ہوا ہے کہ موٹر سائیکل سوار عمران عرف مانی روزنامہ انصاف انٹرنیشنل اسلام آباد کے دفتر جہلم میں بطور آفس بوائے خدمات سر انجام دیتا رہا ہے ۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی میتیں ان کے آبائی علاقوں میں پہنچا دی گئیں۔جہاں نماز جنازہ کے بعد مقامی قبرستان میں دفن کر دیا جائیگا۔جبکہ ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ سوزوکی وین کا ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔
The post ایک اور دھریالہ جالپ کے قریب خوفناک حادثہ 3 افراد جابحق 4 شدید ذخمی appeared first on جہلم جیو.