Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

جہلم کالاگجراں ،محمود آباد اور باغ محلہ کے مکین سوئی گیس کو ترس گئے

$
0
0
جہلم(چوہدری سہیل عزیز)جہلم کالاگجراں ،محمود آباد اور باغ محلہ کے مکین سوئی گیس کو ترس گئے ،سردی کی شدت کے ساتھ ہی گیس کا پریشر رات کو تو نہ ہونے کے برابر جبکہ دن کو گیس کا نشان تک نہیں ہوتا ،تفصیلات کے مطابق سردی کی شدت کے ساتھ ہی جہلم شہر باغ محلہ کے علاوہ کالاگجراں کے گنجان آباد علاقہ اور محمود آباد میں بدترین گیس کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے ،باغ محلہ میں تو قدرے بہتر صورتحال ہے مگر کالاگجراں اور محمود آباد میں دن بھر گیس کے پائپوں میں گیس کا نشان تک نہیں ہوتا اور مکین اس مہنگائی کے دور میں انتہائی مشکلات کا شکار ہیں اور لکڑیاں بھی ان کی قوت خرید سے بہت مہنگی ہیں ،غریب تو رات گئے تک گیس کا انتظار کرتے ہیں علاقہ کی عوامی و سماجی تنظیموں نے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ اس سوئی گیس کی ظالمانہ لوڈشیڈنگ کے سلسلے کو ختم کیا جائے اور علاقہ کے مکینوں کو سوئی گیس کی فراہمی یقینی بنائیں۔

 

The post جہلم کالاگجراں ،محمود آباد اور باغ محلہ کے مکین سوئی گیس کو ترس گئے appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles