جہلم(عبدالغفور بٹ)جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نومنتخب عہدیداران کا اجلاس ہوا جس میں ممبران نے کثیر تعداد میں شرکت کی،اجلاس کی صدارت محمدالیاس عامر مہر نے کی ،جنرل سیکرٹری محمد عقیل نے ایجنڈے کے مطابق کاروائی کا آغاز کیا،جس میں جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کو درپیش مسائل اور مشکلات سے نکالنے کیلئے اور جہلم میں سرمایہ کاری کے معاملات زیر بحث آئے ،اس سلسلہ میں اجلاس میں شرکت کرنے والے ممبران سے بھی ان کی رائے لی گئی اور ان کے تجاویز کو مدنظر رکھتے ہوئے صدر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری جہلم محمد الیاس عامر مہر نے یقین دہانی کروائی کہ ان کی رائے کا احترام کرتے ہوئے تمام فیصلے کیے جائیں گے تاکہ موجودہ مسائل سے چھٹکارا حاصل کیا جا سکے،تمام عہدیداران نے اظہار خیال کرتے ہوئے نومنتخب صدر جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری محمد الیاس عامر مہر کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا اجلاس میں شرکت کرنے والوں میں عہدیداران ایگزیکٹو ممبر و سابق صدر ڈاکٹر کوثر ناہید انور ،نومنتخب سینئر نائب صدر نیئر افتخار، نائب صدر چوہدری شکیل کے علاوہ دیگر شامل تھے،
The post جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا اجلاس appeared first on جہلم جیو.