Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

سانحہ پشاور آرمی پبلک سکول کے ننھے شہداء نے اپنا آج ہمارے کل پر قربان کر دیا،

$
0
0
جہلم(محمدوقاراحمدجنجوعہ)سانحہ پشاور آرمی پبلک سکول کے ننھے شہداء نے اپنا آج ہمارے کل پر قربان کر دیا،ہم ان کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ان شہداء کے والدین کو بھی سلام پیش کرتے ہیں،16دسمبر کو جس بے دردی سے ننھے پھولوں کو شہید کیا گیا دنیا میں اس کی مثال نہیں ملتی،دہشت گرد انسان نہیں حیوان ہیں، آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور افواج پاکستان نے قوم کے ساتھ اس درد کو محسوس کیا اور خون کی ہولی کھیلنے والوں کو انجام تک پہنچانے کا جو عزم کیا اس کو پورا کر دکھایا، ان خیالات کااظہار سانحہ پشاور کے شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے جہلم رائل میڈیا ہاؤس میں ہونے والا ایک اجلاس سے مقررین نے اپنے جذبات کااظہار کرتے ہوئے کیا۔مقررین میں چوہدری سہیل عزیز،محمداشتیاق پال،عبدالغفور بٹ،محمد الیاس مہر،الیاس صادق وٹو،ملک محمد وسیم،رانا نوید الحسن،سید مستفیض اقبال بخاری ،سید قلب شاہ،سید جاوید رضوی،افتخار کاظمی،مرزا جویر اقبال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنے ننھے شہیدوں پر ناز ہے جنہوں نے اپنی جانوں کی قربانی دے کر دشمن کو بتا دیا کہ اس وطن کی خاطر پاکستان کا بچہ بچہ قربان ہونے کو تیار ہے،انشاء اللہ ہم اپنے ان پھولوں کی قربانی کو آخری سانس تک نہیں بھلائیں گے اور جو زخم ان ننھے بچوں پر وار کرکے دشمن نے ہمارے سینے پر چھوڑے ہیں،یہ دکھ کبھی نہیں بھولیں گے اس کے ساتھ ساتھ پشاور اے پی ایس سکول کے شہید اساتذہ اور دوسرے جو اس سانحہ میں دنیا فانی سے کوچ کر گئے ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ، بالخصوص شہید بچوں کے والدین کو جنہوں نے ایسے نونہال اپنے لخت جگر اس ملک اور قوم کیلئے قربان کیے ہم ان کو سلام پیش کرتے ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ ہم پاکستان آرمی جنرل راحیل شریف کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جو دہشت گردوں کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑے ہو گئے ہیں اور اس ملک سے دہشت گردی کو ختم کرنے کیلئے سیسہ پلائی دیوار بن گئے اور پاک فوج کے جوانوں کو سیلوٹ پیش کرتے ہیں جنہوں نے ان درندوں کو کیفر کردار تک پہنچانے میں اپنی جانوں کے نذرانے دیے یہ شہداء بھی عظیم ہیں ،

 

The post سانحہ پشاور آرمی پبلک سکول کے ننھے شہداء نے اپنا آج ہمارے کل پر قربان کر دیا، appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles