Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

آپ ﷺ کی تشریف آوری سے کائنات میں بہار آگئی،حضرت علامہ خالد اقبال نقشبندی

$
0
0
جہلم(عبدالغفور بٹ)آپ ﷺ کی تشریف آوری سے کائنات میں بہار آگئی،تڑپتی انسانیت کو قرار آگیا،کفر و شرک کے بادل چھٹ گئے،12ربیع الاول کی صبح بہاراں اپنے دامن میں حبیب خدا ﷺ کو لے کر طلوع ہوئی ان خیالات کااظہار عالم باعمل خطیب ذیشاں حضرت علامہ خالد اقبال نقشبندی خلیفہ( گھمکول شریف) نے جامع مسجد قوۃ الاسلام ضلعی کچہری میں منعقدہ محفل میلاد مصطفیﷺ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ آپﷺ کا یوم ولادت شان و شوکت کے ساتھ منانا آپ ﷺ کا سچا امتی ہونے کا ثبوت ہے اور آپ ﷺ سے سچی محبت کااظہار ہے،کانفرنس کی صدارت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جہلم محمد رفیقنے کی جبکہ خصوصی شرکت کرنے والوں میں ایڈیشنل اینڈ سیشن جج لیاقت علی رانجھا،ایڈیشنل اینڈ سیشن جج محمد سجاد افضل،ایڈیشنل اینڈ سیشن جج سردار حامد حسین،ایڈیشنل اینڈ سیشن جج محمد عامر منیر،ایڈیشنل اینڈ سیشن جج فرحان مدثر،سول جج عثمان غنی،سول جج ملک عبدالستار،سول جج سید قمر عباس شاہ،سول جج قدیر احمدبٹ،سول جج سید علی ارسلان ،محسن خان ،صوبائی محتسب جہلم اورضلعی امیرجہلم مرکزی جماعت اہلسنت پاکستان سید خلیل حسین کاظمی شامل تھے،محفل میں تلاوت قرآن مجید قاری مولانا عبدالباسط خطیب جامع مسجد ضلع کچہری نے کی جبکہ نعت رسول مقبول ﷺ عالمی شہرت یافتہ ثنا خوان مصطفےﷺ میں صاحبزادہ سید سلمان کونین،صوفی مطلوب حسین،محمد بلال قادری اورننھا ثناء خوان مصطفےﷺ صاحبزادہ فیضان چشتی نے پیش کی، جبکہ خصوصی تعاون حافظ عبدالسمیع کھوکھر ایڈووکیٹ جہلم اورمحمد شفیع کیف نے کیا اور خدمت کاران میلاد مرزا محمد بشیر سول ناظر،عابد حسین عابد ایڈووکیٹ،شوکت علی قریشی ڈسٹرکٹ ناظر تھے،محفل میلاد مصطفیﷺ میں شہر بھر سے مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کے علاوہ وکلاء کی بھی کثیر تعداد موجود تھی،

 

The post آپ ﷺ کی تشریف آوری سے کائنات میں بہار آگئی،حضرت علامہ خالد اقبال نقشبندی appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles