سوہاوہ ( تحصیل رپورٹر ) سوہاوہ پولیس مقابلہ دو لاکھ کی ہیڈ منی کا اشتہاری پار تفصیلات کے مطابق سوہاوہ کے نواحی گاؤں گورسیاں کا رہائشی اشتیاق عرف گڈو جو کہ گیارہ سال سے قتل ، اقدام قتل، رہزنی اور ڈکیتی کی وارداتوں میں اشتہاری تھا جس کے سر کی قیمت حکومت پنجاب نے دو لاکھ روپے مقرر کر رکھی تھی گزشتہ روز رکھ تلے پہاڑ میں موجودگی کی اطلاع پر پولیس تھانہ سوہاوہ کے ایس ایچ او عبدالغفور بٹ پولیس نفری کے ہمراہ موقعہ پر پہنچے تو پولیس کو دیکھ کر اشتہاریوں نے فائرنگ شروع کر دی جس پر ڈی ایس پی ذوالفقار ورک بھی اپنی نفری کے ہمراہ پہنچ گئے اور تقریباً ایک گھنٹے کی کراس فائرنگ کے بعد اشتیاق عرف گڈو اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے مارا گیا اور اس کے دو ساتھی فائرنگ کرتے ہوئے پہاڑوں میں روپوش ہو گئے جن کی گرفتاری کیلئے پولیس کا سرچ آپریشن جاری ۔اشتیاق عرف گڈو کے خلاف پولیس تھانہ سوہاوہ ، گوجرخان میں قتل کے چار مقدمات درج تھے جبکہ دیگر کئی مقدمات میں بھی اشتیاق عرف گڈو مفرور تھا ۔ اشتیاق عرف گڈو کی ہلاکت پر اہل علاقہ نے سکھ کا سانس لیا اور پولیس پارٹی کو خراج تحسین پیش کیا
The post سوہاوہ پولیس مقابلہ دو لاکھ کی ہیڈ منی کا اشتہاری پار appeared first on جہلم جیو.