سوہاوہ ( نمائندہ جہلم جیو) صحافیوں کے خلاف پولیس گردی ختم نہ ہوئی تو بھرپور احتجاج کرنے پر صحافی برادری مجبور ہو جائیگی حکومت تحفظ نہیں دے سکتی تو پولیس گردی کو ختم کروائے ،احسن وحید صدر سوہاوہ پریس کلب تفصیلات کے مطابق گجرات میں سنیئر صحافی عبدالستارمرزا کیخلاف حقائق اور غریب اور ظلم کا شکار افراد کی آواز بلند کرنے کی وجہ سے تھانہ گجرات میں من گھڑت اور بے بنیاد ایف آئی آر کیخلاف سوہاوہ پریس کلب میں ایک ہنگامی اجلاس زیر صدار ت سرپرست سوہاوہ پریس کلب بشیر احمد تارڑ ،صدر احسن وحید منعقد ہوا جس میں صحافیوں کے خلاف پولیس گردی کی بھر پور مذمت کی گئی اور حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ صحافیوں کو تحفظ دینے میں ناکام ہوچکی ہے لیکن اب پولیس گردی سے صحافیوں کو اپنی ذمہ داریوں سے روکنے کیلئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کیے جانے لگے ہیں جس کی بھرپور مذمت کی جاتی ہے ۔اجلاس میں جنرل سیکرٹری ندیم یوسف بوبی، جوائنٹ سیکرٹری فیصل کیانی ،ارسلان علی شاہ ،ملک اشفاق و دیگر نے شرکت کی۔ صدر سوہاوہ پریس کلب نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ گجرات کے سنیئر صحافیوں کیخلاف درج مقدمات کو فی الفور ختم کیا جائے بصورت دیگر بھر پور احتجاج کیا جائیگا ۔
The post تھانہ گجرات میں من گھڑت ایف آئی آر کیخلاف سوہاوہ پریس کلب میں ہنگامی اجلاس appeared first on جہلم جیو.