جہلم(مرزا جویراقبال)دین در رسولﷺ سے ملتا ہے اور معرفت خدا بھی اسی در سے۔کیونکہ آپﷺ وجود خدا کی برہان (پختہ اور واضح دلیل )ہیں یہی وجہ ہے کہ اصحاب رسولﷺ نے آپﷺ کو مانا ،پہچانا اور جانا۔آپ ﷺ کو چھوڑ کر خدا تک پہنچنا محال ہے اور آپﷺ کے بغیر خدا تک رسائی بقول کسے ایں خیال است و محال است و جنون!ان خیالات کااظہار علامہ محمد زبیر نقشبندی خطیب دربار عالیہ کھڑی شریف نے جامع مسجد حضوری میں ماہانہ درس قرآن کی محفل سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ماہ ربیع الاول شریف کاآغاز ہو چکا ہے لہذا ہر سنی مسلمان اپنی اوقات سے بڑھ کر آپﷺ کا جشن ولادت منائے اور دوسروں کو دعوت دے تاکہ خدا کی طرف سے ہمیں آپﷺ جیسی نعمت عظمیٰ ملنے پر ہم اپنے رب کا شکریہ ادا کر سکیں۔
The post دین در رسولﷺ سے ملتا ہے اور معرفت خدا بھی اسی در سے،علامہ محمد زبیر appeared first on جہلم جیو.