جہلم(محمداشتیاق پال)ٹی ایم اے جہلم کی سینٹیشن برانچ نے سادات کالونی اور ڈار کالونی کو نظر انداز کرنا شروع کر دیا،سادات کالونی شاہ کریانہ سٹور گلی کے مکین گندگی سے عاجز آگئے،ڈی سی اوجہلم سے کاروائی کا مطالبہ،تفصیلات کے مطابق سادات کالونی نزد ڈھوک جمعہ کے عوام گلی گلی گندگی سے عاجز آگئے،شاہ کریانہ سٹور کے سامنے مرکزی گلی کو فلتھ ڈپو بنا دیا گیا ،جگہ جگہ کوڑے سے بھرے شاپروں نے گزرنے کا راستہ بند کر دیا ہے سینیٹری سپروائزر کی عدم توجہ کے باعث عوام پریشان حال ہے، جس کی وجہ سے نمازیوں کو مسجد اور بچوں بچیوں کو سکول گزرنے میں شدید دشواری کا سامنا ،عوامی سماجی حلقوں نے ڈی سی اوجہلم سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈھوک جمعہ سادات کالونی اور ڈار کالونی کی عوام پر رحم کریں اور ٹی ایم اے جہلم کو صفائی کرنے کیلئے پابند کریں تاکہ گلی سے گزرنے والے بزرگوں بچوں بچیوں اور اہلیان سادات کالونی کو پریشانی سے نجات مل سکے،
The post سینٹیشن برانچ نے سادات کالونی اور ڈار کالونی کو نظر انداز کردیا appeared first on جہلم جیو.