جہلم(عبدالغفور بٹ)جہلم شہر اور گردونواح میں سگریٹ کے مخصوص برانڈ کی قلت،قیمتوں کے اضافہ اور پیکنگ کی تبدیلی کی افواہوں نے سگریٹ کا یہ برانڈ نایاب کر دیا ،اس برانڈ کے سگریٹ نوشوں نے سفارشوں سے سگریٹ لینا شروع کر دیا بڑے بڑے انتظامیہ افسر کے بنگلوں سے فون آنے لگے ذرائع کے مطابق اس مصنوعی قلت کا سبب دوکانداروں کے مطابق یہ ہے کہ گولڈ لیف کے برانڈ کی پیکنگ تبدیل ہو رہی ہے جس کی وجہ سے مارکیٹ میں بہت کم سگریٹ آرہا ہے جو کہ پرانی پیکنگ میں ہے یہی وجہ ہے کہ انہیں ڈسٹری بیوٹرز بہت کم سگریٹ اس برانڈ کا دے رہے ہیں جبکہ سگریٹ نوشوں اور دیگر ذرائع سے یہ پتہ چلا ہے کہ یہ صرف ایک ماہ سے افواہ ہے کہ جنہوں نے سگریٹ اس مخصوص برانڈ کا ذخیرہ کیا تھا وہ مہنگے داموں سگریٹ بیچنے کیلئے مارکیٹ میں سگریٹ کم دے رہے ہیں،اس وقت مارکیٹ کی پوزیشن یہ ہے کہ اس مخصوص برانڈ کے سگریٹ کا ایک پیکٹ سفارشوں کے ساتھ ڈبل قیمت میں بھی فروخت کیا جارہا ہے،جس پر انتظامیہ نے ابھی تک کوئی نوٹس نہیں لیا اور بڑے بڑے ضلعی انتظامیہ افسر وں کے فون پر سفارشوں سے سگریٹ دیے جارہے ہیں،
The post جہلم شہر میں مخصوص برانڈ کے سگریٹ کی قلت appeared first on جہلم جیو.