جہلم(عبدالغفور بٹ)اعلیٰ حضرت امام احمد رضان خان محدث بریلوی ؒ نے زندگی بھر عشق مصطفیﷺ اور محبت رسولﷺ کا درس دیا۔وہ چاہتے تھے کہ لوگ اپنا رشتہ ناتا رسول کریمﷺ سے جوڑ لیں تاکہ کل قیامت کو بگڑی بن جائے،ان خیالات کااظہار عالم نبیل مفتی جمال الدین بغدادی نے بطور مہمان خصوصی جامعہ فیضان اہلبیت میں منعقدہ عرس اعلیٰ حضرتؓ سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ عشق رسولﷺ کی روشنی حاصل کرنے کیلئے ہمیں بریلی کے تاجدارؒ سے رشتہ جوڑناہوگا،مفتی جماالدین بغدادی نے کہا کہ ماہ ربیع الاول شریف کی آمد آمد ہے لہذا ہر سنی مسلمان جشن ولادت مصطفی ﷺ مذہبی جو ش و خروش اور تزک و احتشام کے ساتھ منانے کی تیاریاں شروع کر دے تاکہ غیض میں جل جائیں بے دینوں کے دل۔یاد رہے کہ اس پروگرام کا اہتمام مجاہد اہلسنت حافظ مظہر حسین نقشبندی نے جذبہ عشق رسولﷺ و محبت اعلیٰ حضرتؓ سے سرشار ہو کر کیا۔
The post عشق رسولﷺ کی روشنی حاصل کرنے کیلئے ہمیں بریلی کے تاجدارؒ سے رشتہ جوڑناہوگا،مفتی جماالدین بغدادی appeared first on جہلم جیو.