مجاہد اکبر خان ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر، جہلم کی خصوصی ہدایت پر مورخہ07.12.15کو تھانہ سٹی کے ایریا میں رات کے وقت مشکوک افراد کے لیے سرچ آپریشن کیا گیا جس میں ڈی ایس پی سٹی سرکل متعلقہ ایس ایچ او کے ہمراہ سٹی سرکل کی نفری سیکورٹی سٹاف، سپیشل برانچ، سی ٹی ڈی، آئی ایس آئی اور آئی بی آفیشیلز ، بم ڈسپوزل اسکوارڈ اور تمام ایجنسیز کے افراد کے علاوہ میڈیا کے نمائندوں نے شرکت کی۔ تمام مشکوک افراد کو بائیو میٹرک مشین کی مدد سے چیک کیا گیا۔ 6 مشکوک افراد کو ساتھ تھانہ لے جایا گیا جنہیں تصدیق کرنے کے بعد چھوڑ دیا گیا۔ سرش آپریش کا مقصد موجودہ ملکی حالات کے پیش نظر مشکوک افراد کی گرفتاری تھا۔
The post تھانہ سٹی کے ایریا میں رات کے وقت مشکوک افراد کے لیے سرچ آپریشن appeared first on جہلم جیو.