Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

جہلم چیمبر کی ( ایف پی سی سی آئی ) کے یوناٹیڈ بزنس گروپ کی بھر پور حمایت

$
0
0

جہلم(عبدالغفور بٹ)جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے فاؤنڈر اور فرینڈز گروپ کا ( ایف پی سی سی آئی ) کے یوناٹیڈ بزنس گروپ کے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ ،عشائیہ میں ( ایف پی سی سی آئی )کے یوناٹیڈ بزنس گروپ کے نامزد کردہ پینل کے امیدواروں کے علاوہ دیگر نے شرکت کی،اس کے ساتھ ساتھ جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ممبران و عہدیداران نے کثیر تعداد میں شرکت کی،صدر جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری محمد الیاس عامر مہر نے ( ایف پی سی سی آئی ) کے انتخابات میں یوناٹیڈ بزنس گروپ کے نامزد کردہ گروپ کی بھر پور حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ایف پی سی سی آئی کے انتخابات میں یوناٹیڈ بزنس گروپ کی بھر پور سپورٹ کریں گے آپ کی عزت ہماری عزت ہے آپ کی جیت ہو گئی تو ہماری جیت ہوگئی ، جبکہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری جہلم کے سینئر ممبر جواد علی خان نے مہمانوں کیلئے استقبالیہ کلمات ادا کرتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ممبران کی 100فیصد حمایت یوناٹیڈ بزنس گروپ کے ساتھ ہوگئی اور امید ہے کہ وہ بھی کامیابی کے بعد جہلم چیمبر آف کامرس کے مسائل پر توجہ دیں گے،جبکہ اس عشائیہ کے میزبان ایگزیکٹو ممبر ( ایف پی سی سی آئی )حاجی محمد ندیم خان نے نہ صرف مہمانوں کا شکریہ ادا کیا بلکہ انہیں جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی طرف سے بھر پور حمایت کی یقین دہانی کروائی، ( ایف پی سی سی آئی ) کے انتخاب میں یوناٹیڈ بزنس گروپ کے نامزد امیدوار جب پنڈال میں پہنچے تو ان کا پرتپاک استقبال کیاگیا،شرکاء میں ایگزیکٹو کمیٹی ممبر ایف پی سی سی آئی،شہزاد احمد جنرل باڈی ممبر ایف پی سی سی آئی،افتخار علی ملک چیئرمین یو بی جی،ایس ایم منیر ،میاں محمد ادریس صدر ایف پی سی سی آئی،مہمان خصوصی عبدالروف عالم ،ایس ایم نصیر ،سینیٹر الیاس بلور ،خالد تواب ،زبیر ایف طفیل،امیدوار وائس صدرمیاں اکرم فرید، ملک زبیر احمد،حمید اختر چڈا شامل تھے ،تقریب کے آغاز لائن حافظ مصطفی نے تلاوت قرآن پاک سے کیا اور انہوں نے ہی نعت رسول مقبولؐ پیش کی،اس تقریب کی کمپیئرنگ سابق صدر جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ڈاکٹر کوثر ناہید انور نے کی،جبکہ افتخار علی ملک ،عبدالروف عالم نے تقریب سے خطاب کیا ،جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ایگزیکٹو ممبران میں چوہدری شکیل،مخدوم حسین چوہدری،پاس ڈسٹرکٹ گورنر لائن راجہ واجد،پاس ڈسٹرکٹ گورنر لائن شیخ مجید،عارف خاور بٹ کینڈیٹ ڈسٹرکٹ گورنر سیالکوٹ اب کمنگ ،ریجن چیئرپرسن لائن وسیم سیالکوٹ،لائن فرقان سیالکوٹ،جہلم رائل لائنز کلب صدر لائن جاوید اسلام،ریجن چیئرپرسن لائن شکیل سیٹھی،لائن ارشد لال دین،لائن قدیر عزیز ،لائن شیخ محمد فیصل زون چیئرپرسن 2،لائن سرفراز ملک،لائن غلام رسول،لائن میاں مبشر،لائن حسن بٹ،لائن مقصود الہٰی،لائن میاں ادریس،لائن جہانگیر ،لائن ندیم طالب ،لائن عبدالغفور بٹ،لائن بشارت اور دیگر نے بھی شرکت کی،

The post جہلم چیمبر کی ( ایف پی سی سی آئی ) کے یوناٹیڈ بزنس گروپ کی بھر پور حمایت appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles