Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

حکومت پنجاب نے پولیس مقابلوں کی رپورٹ طلب کرلی

$
0
0
جہلم( چوہدری عابد محمود +عامر شبیر کیانی) حکومت پنجاب نے جہلم سمیت صوبہ بھر میں سال 2015ء کے دوران ہونیوالے تمام پولیس مقابلوں کی رپورٹ طلب کرلی۔ پولیس ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نے جہلم سمیت صوبہ بھر میں ہونیوالے ایک سال کے دوران پولیس مقابلے جن میں 460 کے قریب افراد پولیس مقابلوں کے دوران مارے گئے ان میں سے متعدد پولیس مقابلے مبینہ قرار دیئے گئے ہیں جس کے باعث حکومت پنجاب کی ہدایت پر وزارت داخلہ نے جہلم سمیت صوبہ بھر کے 36 اضلاع کے ایس ایس پی صاحبان سے ان پولیس مقابلوں کی تفصیلات طلب کرلی ہیں۔پولیس ذرائع کے مطابق جہلم سمیت صوبہ بھر کے 10 پولیس ڈویژن ڈی آئی جیز سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے اپنے سرکلز میں ہونیوالے پولیس مقابلوں کی مکمل تفصیلات اور پولیس مقابلوں کے دوران مارے جانیوالے جرائم پیشہ افراد پر قائم جرائم کی نوعیت اور دیگر تفصیلات فراہم کریں ۔ تاکہ پتہ چل سکے کہ کتنے پولیس مقابلے اصلی تھے اور کتنے پولیس مقابلے جعلی ہوئے ہیں اس سلسلہ میں اپوزیشن جماعتوں نے جعلی پولیس مقابلوں کے بارے میں اسمبلی میں بھی قرار داد جمع کرانے کا اصولی فیصلہ کرلیا ہے۔

 

The post حکومت پنجاب نے پولیس مقابلوں کی رپورٹ طلب کرلی appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles