Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نمبر 1 پینے کے پانی سے محروم

$
0
0
جہلم(عبدالغفور بٹ)چراغ تلے اندھیر ا جہلم کی قدیم درسگاہ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نمبر 1 میں پینے کے پانی کا مسئلہ شدت اختیار کر گیا،طالبات پینے کا پانی ٹی ایم اے آفس سے لے کر جاتی ہے،طالبات نے میڈیا کو بتایا کہ سکول میں پینے کا پانی نہیں اس لیے وہ یہاں سے پانی بھر کر جاتی ہیں یہ انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کیلئے لمحہ فکریہ ہے کہ اگر شہر کے وسط میں موجود اس سرکاری سکول میں پانی میسر نہیں تو ان اداروں کی کارکردگی کا تو اللہ ہی حافظ ہے طالبات سکول سے باہر آکر ٹی ایم اے جہلم کے آفس سے پانی بھر کر جاتی ہیں اگر سکول میں انہیں سہولت ہو تو انہیں باہر آنے کی کیا ضرورت ہے اس سلسلہ میں سکول انتظامیہ ،محکمہ ایجوکیشن اور دیگر ذمہ دار اداروں کو فوری طور پر نوٹس لینا چاہیے اور سکول میں پانی کے مسئلہ کو جلد ازجلد حل کرنا چاہیے،اس سلسلہ میں عوامی و سماجی حلقوں میں ڈی سی اوجہلم سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سکول میں بچیوں کے پینے کا پانی کا مسئلہ حل کریں کیونکہ موجودہ حالات کے مطابق بچیوں کا سکول سے باہر جا کر ٹی ایم اے آفس سے پانی لانا مناسب نہیں،لہذا فوری طور پر بچیوں کے پانی کا مسئلہ حل کیا جائے ،

 

The post گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نمبر 1 پینے کے پانی سے محروم appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles