جہلم(جہلم جیو۔ڈاٹ کام)جج لاہور ہائی کورٹ جسٹس عبدالسمیع خان نے ڈسٹرکٹ جیل جہلم کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ان کو جیل پولیس کے چاق چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔ سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل مظہر وحید چوہدری بھی اس موقع پر موجود تھے۔ جج لاہور ہائی کورٹ جسٹس عبدالسمیع خان نے جیل کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا اور قیدیوں سے ان کے مسائل بھی سنے۔ سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل مظہر وحید چوہدری نے جج لاہور ہائی کورٹ جسٹس عبدالسمیع خان کو بتایا کہ قیدیوں کو بہترین کھانا مہیا کیا جاتا ہے اور ان کی صحت کا بھی خیال رکھا جاتاہے۔ انہوں نے کہاکہ قیدیوں کی اخلاقی تربیت کا بھی انتظام ہے ، اور تمام بیرکوں میں صفائی کا بھی بہترین انتظام کیا گیاہے۔
The post جج لاہور ہائی کورٹ جسٹس عبدالسمیع خان نے ڈسٹرکٹ جیل جہلم کا دورہ appeared first on جہلم جیو.