جہلم(محمدوقاراحمدجنجوعہ)گورنمنٹ ہائی سکو ل برائے خصوصی بچے جہلم میں خصوصی بچوں کیلئے فن فےئر کا انعقاد کیا گیا جس کا افتتاح ای ڈی او کمیونٹی ڈویلپمنٹ محمد رفیق وٹو نے کیا۔ اس موقع پر خصوصی بچوں کیلئے کھانے پینے کے سٹالز بھی لگائے گے۔ مینیجر صنعت زار کوثر بلال اور سکول پرنسپل محمد سجاد بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ای ڈی او کمیونٹی ڈویلپمنٹ محمد رفیق وٹو نے کہاکہ خصوصی بچے اسی معاشرے کا حصہ ہیں اور ان کو بہترین تعلیم اور ہنر کے ذریعہ معاشرے کا کامیاب فرد بنایا جا سکتاہے۔ انہوں نے کہاکہ خصوصی بچوں کیلئے کھیل کود اور کھانے پینے کے پروگراموں کا انعقاد خوش آئند ہے جس سے نہ صرف ان کی صلاحیتوں میں اضافہ ہوتا ہے بلکہ وہ بھرپور انداز میں ان پروگراموں میں شریک ہو کرزندگی سے بھر پور انداز میں لطف اندوز ہوتے ہیں۔
The post گورنمنٹ ہائی سکو ل برائے خصوصی بچوں کیلئے فن فےئر کا انعقاد appeared first on جہلم جیو.