سفارتخانہ پاکستان کے کمرشل اتاشی آغاسعید احمد کی ایک اور کامیاب کاوش،کویت میں پاکستانی صنعتی نمائش
پاکستانی مصنوعات کی تجارتی نمائش سے پاکستان اور کویت کے مابین تجارتی تعلقات مزید مستحکم ہوئے۔حافظ محمدشبیر
سفارتخانہ پاکستان اورکویت چیمبرآف کامرس کے زیراہتمام الحافظ کمپنی کے تعاون سے منعقدہ اس تجارتی نمائش کو
محمدعارف بٹ صدر پاکستان بزنس کونسل کویت اور ملک نور محمدچیئرمین فرینڈزویلفیئرٹرسٹ نے بھی بہترین آرگنائز کیا۔
طارق نذیر اور احتشام اللہ دتہ بھی تجارتی نمائش میں آنے والے مہمانوں کو خوش آمدید کہتے رہے۔
میڈیا کا کردار بھی بہت اہمیت کا حامل رہا ،خالد نورپاک میڈیا اور دیگر میڈیا کے نمائندوں نے بھرپور کوریج کی
پاکستان تجارتی نمائش کویت میں سینکڑوں ملکی و غیرملکی افرادکی شرکت پاکستان سے محبت کا ثبو ت ہے۔ حافظ محمدشبیرممبراوپیک
کویت(نمائندہ خصوصی) حافظ محمدشبیر ممبراوپیک نے کہا ہے سفارتخانہ پاکستان کویت اور چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کویت کے زیراہتمام ہونے والی تجارتی نمائش سے پاکستان اور کویت کے مابین تجارتی تعلقات مزید مستحکم ہوئے۔حافظ محمدشبیر نے کہا کہ اس تجارتی نمائش کا باقاعدہ افتتاح ربح الربح جنرل منیجر چیمبرآف کامرس اینڈانڈسٹری کویت اور سفیراسلامی جمہوریہ پاکستا ن محمداسلم خان نے کر کے پاکستانی تجارتی نمائش کا آغازکیا۔ حافظ محمدشبیر نے کہا کہ سب سے پہلے ہم کویت میں پاکستانی سفیر محمداسلم خان اور کمرشل سیکرٹری و ہیڈ آف کمرشل ونگ سفارتخانہ پاکستان آغازسعید احمد اورسیالکوٹ چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے پاکستان سے آئے گیارہ رُکنی وفدسمیت قیصربیگ چیئرمین کمیٹی فیئر اینڈ ایگزیبیشن سیالکوٹ چیمبرآف کامرس اینڈانڈسٹری کو بھی کامیاب تجارتی نمائش پر مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ حافظ محمدشبیر نے کہا کہ ہم اس تجارتی نمائش کو آرگنائزر کرنے پر محمدعارف بٹ صدر پاکستان بزنس کونسل کویت اور ملک نور محمد چیئرمین فرینڈزویلفیئرٹرسٹ کا بھی مشکور ہوں جنہوں نے الحافظ کمپنی کے تعاون سے پاکستان ٹریڈ ایگزیبیشن کو کامیاب کرانے کیلئے پاکستان بزنس سنٹر کویت اور ہیلپ ڈیسک کویت کے ہمراہ بہترین آرگنائز کیا اور خاص طور پر میں کویتی میڈیا و پاکستانی میڈیا کے رپورٹرز کا بے حدمشکور ہوں جنہوں نے پاکستان سے محبت کا ثبوت دیا اور پورا دن ہر لمحہ کی بھرپور کوریج کی۔جس میں پاک میڈیا کے عابد ملک اور خالد نور،شریف حدیثوی آغازنیوز ودیگر میڈیا کے نمائندے بھی شامل ہیں۔انکے علاوہ میں اس تجارتی نمائش میں جس جس نے بھی اپنی صلاحیت دکھائی انکا بھی مشکور ہوں۔جس میں راجا ظفراقبال منیجر پاکستان بزنس سنٹرکویت، محمدافضل شافی ، طارق نذیر، احتشام اللہ دتہ ،ماجدچوہدری، عابدچوہدری، محمدنعیم جان،فیروز خان اور محمدندیم اکبراورعابد ملک،شہزاد احمد، محمدآصف باجوہ، محمدبلوچ، صاحبزادہ عرفان اعظم کیانی نے بہت کم وقت میں دن رات کام کر کے اس پاکستان تجارتی نمائش کو کامیاب کرانے کیلئے اپنا کردار ادا کیااور میں الحافظ کمپنی کے سٹاف کا بھی مشکور ہوں جنوں نے پاکستان سے آئے سیالکوٹ چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد کے اسٹالز کو نہایت خوبصورت سے سجایا۔آخر میں حافظ محمدشبیر نے کہا کہ ہم مشکور ہیں چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کویت کے جنہوں نے ہماری پاکستانی مصنوعات کیلئے ہمیں چیمبرآف کامرس کی بلڈنگ میں پراڈکٹ سجانے کیلئے جگہ کی فراہمی کی تاکہ ہمیشہ میڈان پاکستان پراڈکٹ کویت چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کی بلڈنگ میں موجود رہیں اور بزنس مین حضرات ان پراڈکٹ کی درآمدات کیلئے رابطہ میں رہیں۔
The post سفیراسلامی جمہوریہ پاکستان محمداسلم خان نے پاکستانی صنعتی نمائش کا افتتاح کیا۔ appeared first on جہلم جیو.