Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

جلالپور شریف میں سادت گروپ کے اقتدار میں آتے ہی انتقامی کاروائیاں شروع

$
0
0
پنڈدادن خان دریالہ جالب (میاں ناصر+ذوالفقار مغل)یو سی جلالپور شریف کے نو منتخب چئیر مین وقار شاہ اور ابرار شاہ کی سرپرستی میں نجم الحسن شاہ نے اپنے درجنوں مزاریوں سمیت جدید اسلحہ ڈنڈوں اور سوٹوں سے لیس ہو کر ڈھیری پیراں میں واقع مہر ہاؤس پر دھاوا بول دیا اور غنڈہ گردی شروع کر دی ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے گھر میں موجود افراد کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں، علاقہ میں شدید خوف و حراس پھیل گیا ۔تفصیلات کے مطابق ، یو سی جلالپور میں نومنتخب چئیرمیں وقار شاہ اور ابرار شاہ، کی سرپرستی میں نجم الحسن شاہ، اظہر شاہ ، اطہر شاہ زین شاہ نے اپنے درجنوں مزاریوں سمیت جدید اسلحہ ڈنڈوں اور سوٹوں سے لیس ہو کر ڈھیری پیراں میں واقع مہر ہاؤس پر دھاوا بول دیا اور غنڈہ گردی شروع کر دی ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے گھر میں موجود افراد کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں،اور کہا کہ ہم اقتدار میں آ گئے ہیں تم سب کو جان سے مار دیں گے اور ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے ، نو منتخب چئیرمین وقار شاہ کی سرپرستی میں مہر عدنان لوگوں کے خلاف جھوٹی درخواست بھی رپورٹ کرائی، اس تمام واقعہ کے بعد مہر عدنان نے ، نومنتخب چئیر مین وقار شاہ کے چیلوں نجم الحسن اظہر شاہ اطہر شاہ، زین شاہ اور علی شاہ و دیگر افراد کے خلاف تھانہ جلالپور میں مقدمہ درج کرا دیا ہے، اس موقع پر مہر عدنان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے پہلے بھی ان بدمعاشوں اور ان کے حواریوں کا مقابلہ کیا اور اب بھی ڈت کر مقابلہ کریں گے ، ہم خدا کی ذات کے سوا کسی سے نہیں ڈرتے ۔ مخالفین ہمیں ڈرا دھمکا کر دبا نہیں سکتے ، انہوں نے وذیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور آئی جی پولیس پنجاب مشتاق سکھیرا سے اپیل کی ہے کہ اس تمام واقع کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے اور ہمیں انصاف دلایا جائے ۔

 

The post جلالپور شریف میں سادت گروپ کے اقتدار میں آتے ہی انتقامی کاروائیاں شروع appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles