Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

سلطان بہو جانے والے زائرین کا ٹرک ٹائی راڈ کھلنے کے باعث الٹ گیا

$
0
0
للِہ (نور چغتائی سے )موٹر وے پر دھند حد نگاہ صفر سے تیس میٹر للِہ کے قریب زائرین کے ٹرک کاٹائی راڈ کھل گیا ٹرک بجلی کے کھبے سے جا ٹکرایا تین خواتین سمیت گیارہ افراد زخمی ہو گئے تفصیلات اور موٹر وے پولیس کے مطابق موٹر وے ایم ون پر پشاورکے قریب حد نگاہ تیس سے چالیس میڑ موٹر وے ایم ٹو شیخوپورہ سے لاہور حد نگاہ صفر سے چالیس میڑ اور موٹر وے ایم تھری پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد حد نگاہ صفر سے تیس میڑ ہونے کے باعث ٹریفک میں مشکلات کا سامنا للِہ کے قریب خوشاب روڈ پرموضع ڈنڈوٹ سے سلطان بہو جانے والے زائرین کا ٹرک ٹائی راڈ کھلنے کے باعث ٹرک بجلی کے پول سے جا ٹکرایا تین خواتین سمیت گیارہ افراد زخمی ہو گئے زخمیوں سوار محمد تنویر ولد محمد عجائب،مظہر جلیل ولدمحمد اقبال ،محمد اویس ولد اونگزیب ،محمدصفیان ولد شاہد اقبال ، محمد عجائب ولد احمد خان ، احسن زیب ولد اورنگزیب، نعمان ولد مظہر اقبال،صائمہ دختر مظہر اقبال،زہرہ دختر محمد عامر ، حنا دختر محمد تنویر،ارباب تنویر ولد محمد تنویر شامل ہیں زخمیوں کو رورل ہیلتھ سنٹر للِہ لایا گیا طبی امداد دینے کے بعد پنڈدادن خان ریفر کر دیاگیا بجلی کو پول گرنے سے آٹھ دیہاتوں کے بجلی منقطع ہو گئی شدید زخمی ہو گئے جن کو فوری طور پر لِلہ ہسپتال پہنچا دیا گیا ۔

 

The post سلطان بہو جانے والے زائرین کا ٹرک ٹائی راڈ کھلنے کے باعث الٹ گیا appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles