جہلم(افتخار کاظمی)پاکستان پیپلز پارٹی لوگوں کے دلوں پر راج کرتی ہے،عبدالشکور ،یہ بات انہوں نے پریس کلب جہلم رجسٹرڈ کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کی،انہوں نے کہا کہ آج لوگ یہ کہتے پھر رہے ہیں کہ پیپلزپارٹی ختم ہو رہی ہے لیکن اس بات میں کوئی صداقت نہیں،پارٹی چاہے کوئی بھی کیوں نہ ہو اونچ نیچ آتی رہتی ہے اور یہ سب وقتی بات ہوتی ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جیسے ہر انسان میں اچھائیاں برائیاں ہوتی ہیں اسی طرح ہر پارٹی میں بھی ہوتی ہیں،لیکن دیکھنا یہ ہے کہ کس وجہ سے پارٹی کو نقصان پہنچ رہا ہے اس کمیوں اور کوتاہیوں کو دور کر دیا جائے تو سب ٹھیک ہو جاتا ہے پیپلز پارٹی پاکستان کی سب سے بڑی جماعت ہے اور اس پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر بھٹو نے جو قربانی دی ہے وہ کوئی دوسرا مائی کا لال نہیں دے سکتا،اس کے ساتھ ساتھ ورکرز نے بھی جو قربانیاں دی ہیں جیلیں کاٹی ہیں یہ کوئی احسان نہیں ہے حقیقت اور سچائی کیلئے قربانیاں دینی پڑتی ہیں،اور وہ صرف اور صرف پیپلز پارٹی ہی دینا جانتی ہے اور انشاء اللہ وہ وقت دور نہیں جب پیپلز پارٹی ایک بار پھر منظم ہو کر عوام کے سامنے آئے گی پیپلز پارٹی کوئی شوقیہ یا حادثاتی پارٹی نہیں یہ لوگوں کے دلوں میں بستی ہے اور لوگوں کے دلوں پر حکومت کرتی ہے ،یہ مزدورں کسانوں اور محنت کشوں کی جماعت ہے اور ہمیشہ رہے گی،
The post پاکستان پیپلز پارٹی لوگوں کے دلوں پر راج کرتی ہے،عبدالشکور ، appeared first on جہلم جیو.