Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

ریٹائرڈ ملازم کوپنشن بھی نہیں ملی اور جان سے بھی ہاتھ دھو بیٹھا

$
0
0
مری ۔۔۔تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن مری کا ریٹائرڈ ملازم عزیز جو اپنی پنشن لینے کیلئے مری آیا تھا لیکن ٹی ایم اے مری نے ان کی پنشن فنڈز کی عدم فراہمی سے بنک میں نہ بھیجی جب مذکورہ ملازم بنک پہنچا اور پنشن نہ ملی تو وہ دکھ سے واپس جاتے ہوئے پریشانی کے باعث جاں بحق ہوگیا جس پر پنشنروں نے شدیداحتجاج کرتے ہوئے کہا کہ جب ملازمین نے اپنی زندگی کا بڑا حصہ ٹی ایم اے مری کی خدمت میں گذار ا ان کو بروقت پنشن کی ادائیگی عرصہ سے بروقت نہیں دی جاتی جسکے باعث ایک غریب پنشنر اپنی جان کی بازی ہار گیا انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف ،صوبائی وزی راجہ اشفاق سرو ر اور دیگر اعلیٰ حکام سے اس غفلت کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

 

The post ریٹائرڈ ملازم کوپنشن بھی نہیں ملی اور جان سے بھی ہاتھ دھو بیٹھا appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles