مری ۔۔مری کی مسیحی برادری کا اہم اجلاس منعقد ہواجس میں مختلف اداروں،عبادت گاہوں او ر سیاسی نمائندوں نے شرکت کی اجلاس میں اس بات پر غور کیا گیا کہ چرچ کی پراپرٹی کی حفاظت کیلئے کیا اقدامات کئے جائیں اور ان کی غیر قانونی فروخت کی کوششوں کو کیسے روکا جائے اور اس بات پر شدید غم وغصہ کا اظہار کیا گیا کہ چند مفاد پرست عناصر جو مسیحی نمائندے ہیں حکومت کی آڑ میں جائیدادوں کی غیر قانونی فروخت میں ملوث ہیں انہوں نے حکومت وقت اور مری انتظامیہ سے درخواست کی کہ ان ایسے عناصر کو اپنی صفوں سے باہر پھینکیں اور لوکل سطح پر ان کی معاونت کرنے والوں کیخلاف سخت کاروائی کی جائے ،یاد رہے کہ چند سال قبل سمر ہاؤس کی فروخت میں ملوث لوگ دوبارہ سرگرم عمل ہوچکے ہیں اور چرچ پراپرٹی کنعان پارک مال روڈ مری کو فروخت کرنے کی کوشش میں ہیں۔
The post مری ۔۔مری کی مسیحی برادری کا اہم اجلاس appeared first on جہلم جیو.