Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

سودکی لعنت نے ملک کوکھوکھلاکرکے رکھ دیاہے،مجلس عمل علماء مری

$
0
0
مری( نمائندہ جہلم جیو۔ڈاٹ کام)سودکی لعنت نے ملک کوکھوکھلاکرکے رکھ دیاہے جب تک سودسے پاک نظام تشکیل نہیں دیاجائے گااس وقت تک ہماری زوال پذیرمعیشت درست نہیں ہوسکے گی سودہی تمام برائیوں کی جڑہے جسے اللہ نے حرام قراردیاہواہے اسے علماء کرام کیسے جائزقراردے سکتے ہیں ان خیالات کااظہارمجلس عمل علماء مری وجے یوآئی کے صدرقاری سیف اللہ سیفی،جنرل سیکرٹری قاری نویدعباسی،مفتی مری مفتی خالدحسین عباسی،قاری محمدسعیدعباسی نے صدرمملکت کے اس بیان پرردعمل کااظہارکرتے ہوئے کیا جس میں انہوں نے علماء سے سودکوجائزقراردینے کامطالبہ کیاتھاعلماء مری نے کہاکہ اگرسابقہ دورمیں سودی نظام کے خلاف سپریم کورٹ کے فیصلے کوتسلیم کرکے اس لعنت سے جان چھڑالی جاتی توآج ہماری معیشت ترقی کی جانب گامزن ہوتی لیکن حکومت نے اس فیصلے پرعمل نہ کرکے قرآنی احکامات کی خلاف ورزی کی تھی علماء مری نے حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ سودی نظام سے پاک نظام ہی ملک میں ترقی وخوشحالی کاضامن ثابت ہوگا۔

 

The post سودکی لعنت نے ملک کوکھوکھلاکرکے رکھ دیاہے،مجلس عمل علماء مری appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles