مری( نمائندہ جہلم جیو۔ڈاٹ کام)اہلیان جاواکوگیس فراہم کرنے کے حوالے سے پٹھلی روڈسے پائپ لائن کی بچھائی کے لیے کھدائی کاکام جاری ہے اوراس حوالے سے روڈکومکمل بندرکھ کرتیزی سے کام جاری ہے جس پراہلیان علاقہ میں خوشی کی لہردوڑگئی ہے اورانہوں نے منصوبے کی منظوری حاصل کرنے پرمعروف سیاسی وسماجی شخصیت سردار سہیل عباسی،رضوان عباسی اوروفاقی وزیرپٹرولیم شاہدخاقان عباسی کاشکریہ اداکرتے ہوئے کہاہے کہ اہلیان علاقہ کوگیس کی فراہمی کے بعدان کایندھن کابڑامسئلہ حل ہوجائے گا اوراس سے جنگلات کی بے دریغ کٹائی بھی رک جائے گی جس کے ماحول پربھی انتہائی مثبت اثرات مرتب ہوں گے عوام علاقہ نے منصوبے کی منظوری کے لیے تگ ودوکرنے پرسرادرسہیل عباسی کوزبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے علاقہ کے لیے ان کی خدمات کوسراہتے ہوئے اس توقع کااظہارکیاہے کہ وہ عوامی فلاح وبہبودکے لیے کوشاں رہیں گے۔
The post اہلیان جاوا کو گیس کی فراہمی کیلئے تیزی سے کام جاری appeared first on جہلم جیو.