Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

وزیراعلیٰ پنجاب نے بلک واٹرمنصوبے کی حتمی منظوری دے دی

$
0
0
مری( نمائندہ جہلم جیو۔ڈاٹ کام)وزیراعلیٰ پنجاب نے بلک واٹرمنصوبے کی حتمی منظوری دے دی ہے منصوبہ اٹھارہ ماہ کے اندرفراہمی آب کامنصوبہ مکمل ہوگاتعمیراتی کمپنی سے سرکاری سطح پرمذاکرات جاری ہیں کمپنی تخمینہ اخراجات میں اضافے کے لیے کوشاں ہے،تفصیلات کے مطابق ملکہ کوہسارمری سے آبی بحران کے مکمل خاتمے کے لیے بلک واٹرمنصوبے کی وزیراعلیٰ پنجاب نے باقاعدہ منظوری دے دی ہے اورحکومت کے سیمن کمپنی سے مذاکرات کاسلسلہ جاری ہے عرصہ درازسے منصوبہ بندہونے کی وجہ سے کمپنی موجودہ دور کے اخراجات کے مطابق دوبارہ معائدہ کرناچاہتی ہے جس پرحکومت پنجاب کی جانب سے کمپنی سے مذاکرات کرنے والے ذمہ دارافسران کوفری ہینڈ دے دیاگیاہے کہ سیمن کمپنی سے معائدے کے لیے وہ مکمل بااختیارہیں مذکرات مکمل ہوتے ہی یہ منصوبہ اٹھارہ ماہ میں مکمل ہوگا واضع رہے کہ اس منصوبے کی تکمیل کے لیے این اے پچاس کی سیاسی وسماجی شخصیت جاویداقبال ستی نے عدالتی جنگ لڑنے کے علاوہ ہرفورم پراس منصوبے کی بحالی کے لیے جدوجہدکی اورعوامی سطح پرمنصوبے کے بارے میں آگاہی مہم چلائی اوراس حوالے سے جی پی اوچوک میں اس منصوبے کے مخالفین کوچیلنج بھی دیاتھامنصوبے کی منظوری ہوتے ہی عوامی وسماجی حلقوں نے خوشی کااظہارکرتے ہوئے حکومت کے اس اقدام کوسراہتے ہوئے کہاہے کہ منصوبے کی تکمیل سے مری سے پانی کی قلت دورہوجائے گی اورعوامی مشکلات میں کمی آئے گی۔

 

The post وزیراعلیٰ پنجاب نے بلک واٹرمنصوبے کی حتمی منظوری دے دی appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles