جہلم(عبدالغفور بٹ)جہلم رائل لائنز کلب کے زیر اہتمام ایک روزہ سیمینار مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا،جس میں جہلم رائل لائنز کلب نے نئے ممبران اور اورینٹیشن سکولنگ سیمینار ،نئے کلب ممبران کو لائنز آرگنائزیشن کے بارے میں مکمل راہنمائی عام فہم انداز میں کرائی گئی،اس موقع پر وائس ڈسٹرکٹ گورنر ٹو (305این 2) لائن میجر(ر)محمد انور مرزانے لیڈر شپ ڈویلپمنٹ پر خصوصی لیکچر ،جہلم رائل لائنز کلب کی ہسٹری (تاریخ)اور مستقل پروجیکٹ کی بریفنگ دی،زون چیئرپرسن ون لائن مظہر اکرام سکولنگ سیشن میں زون جہلم ون کے دوسرے کلب ممبر ان کی شرکت سکولنگ سیشن کے بعد جہلم رائل لائنز کلب کے صدر لائن جاوید اسلام قریشی اور لائن یاسر حسین نے لائن ازم پر بھر پور انداز میں راہنمائی کی اور لائنز کلب کا بنیادی مقصد نئے ممبران کو بتایا ،اس موقع پر نئے ممبران نے سینئرز کے اس سیمینار کے ذریعے آگاہی مہم کو خوب سراہا کہ ان کی بہترین رہنمائی کی وجہ سے ہم لوگ مستقبل میں بہتر طریقے سے کام کر سکیں گے اور لائن ازم کا بنیادی مقصد دکھی انسانیت کی خدمت کو فروغ دے سکیں گے،اس موقع پر لائن میاں مبشر،لائن عبدالغفور بٹ،لائن وقار حسین،لائن وقاص بٹ،لائن دانش ،لائن خضر محمود،لائن حسن بٹ،لائن خرم و دیگر سیمینار میں موجود تھے،صدر جہلم رائل لائنز کلب لائن جاوید اسلام قریشی اور لائن یاسر حسین کی اس کاوش کو وائس ڈسٹرکٹ گورنر ٹو (305این 2) لائن میجر(ر)محمد انور مرزا نے ان کی کارکردگی کو خوب سراہا۔آخر میں ٹریننگ حاصل کرنے والے لائنز کو تعریفی سرٹیفکیٹ دیے گئے،
The post جہلم رائل لائنز کلب نے نئے کلب ممبران کو لائنز آرگنائزیشن کے بارے میں مکمل راہنمائی دی appeared first on جہلم جیو.