Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

دن نیوز چینل لاہور کے ہیڈ آفس پر دستی حملے کی بھر پور مذمت کرتے ہیں،عبدالغفور بٹ

$
0
0
جہلم(محمدوقاراحمدجنجوعہ)دن چینل لاہور کے ہیڈ آفس پر دستی بم کے حملے کی بھر پور مذمت کرتے ہیں ،اور حکومت وقت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ صحافی برادری کو تحفظ فراہم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں اور اس حملے میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کاروائی کر کے سخت سے سخت سزا دی جائے اور زخمی صحافی بھائیوں کی دیکھ بھال ہمارے علاوہ حکومت وقت کی ذمہ داری ہے ،ان خیالات کااظہار جہلم جیو۔ڈاٹ کام کے چیف ایڈیٹر عبدالغفور بٹ نے لاہور میں دن نیوز چینل کے ہیڈ آفس حملے کے فورا بعد رائل میڈیا ہاؤس جہلم میں ہنگامی اجلاس میں سینئر صحافیوں چیئرمین جناح جرنلسٹ رائٹر فورم جہلم محمداشتیاق پال ،صدر ڈسٹرکٹ یونین آف جرنلسٹ چوہدری سہیل عزیز آف چیلیانوالہ،جناح جرنلسٹ فورم عمر بٹ،سید جاوید رضوی،بزنس پلس کے بیورو مرزا جویر اقبال، سینئر نائب صدر ڈسٹرکٹ یونین آف جرنلسٹ میاں محمد ساجد ،میاں حاجی محمد طاہر،انیس الرحمن بٹ،الیاس صادق وٹوسے بات چیت کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ صحافت ریاست کا چوتھا ستون ہے ہمارا کام جرم کی نشاندہی کرنا ہوتا ہے ہماری کسی کے ساتھ کوئی ذاتی دشمنی نہیں ہمیں سچ بولنے سے کوئی روک نہیں سکتا اس طرح بزدلانہ حملے کر کے ہمیں سچ بولنے سے روکا نہیں جا سکتا ،

 

The post دن نیوز چینل لاہور کے ہیڈ آفس پر دستی حملے کی بھر پور مذمت کرتے ہیں،عبدالغفور بٹ appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles