جہلم(محمداشتیاق پال)القاسم انسٹیٹیوٹ برائے خصوصی بچگان کونسل جہلم کے الیکشن 2016-17چیئرمین الیکشن کمیشن ڈاکٹر محمد اسد مرزا تھے جس میں متفقہ طور پر مندرجہ ذیل عہدیداروں کا اعلان کیاگیا،جس میں سرپرست اعلیٰ ڈاکٹر میجر(ر)محمد یوسف اختر،سرپرست ڈاکٹر ممتاز انصاری،صدر ملک محمد اصغر،سینئر نائب صدر طارق بٹ،نائب صدر صوبیدار (ر)ریاض احمد،جنرل سیکرٹری عمر بٹ،ڈپٹی سیکرٹری شکیل انصاری،انفارمیشن سیکرٹری عرفان ملک اور خزانچی ڈاکٹر محمد رشید کے نام شامل ہیں،اس موقع پر سینئر نائب صدر طارق بٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم اللہ تعالیٰ کے شکر گزار ہیں کہ جس نے ہمیں اس کونسل کے تحت القاسم انسٹیٹیوٹ کے خصوصی بچگان کی خدمت کرنے کا موقع فراہم کیا ہے میں تمام عہدیداران کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور آپ لوگوں سے امید کرتا ہوں کہ آپ سے بڑھ کر ان بچوں کی تعلیم و تربیت میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے۔
The post القاسم انسٹیٹیوٹ برائے خصوصی بچگان کونسل جہلم کے الیکشن appeared first on جہلم جیو.