Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

سینیٹر نجمہ حمید نے اکرم شہید پارک میں منعقدہ فیملی فن میلہ کا افتتاح کیا

$
0
0
جہلم(عبدالغفور بٹ،مرزا جویر اقبال)سینیٹر نجمہ حمید نے اکرم شہید پارک میں فاطمہ جناح ویلفےئر سوسائٹی کے زیراہتمام منعقدہ فیملی فن میلہ کا افتتاح کیا ۔ اس موقع پر رکن قومی اسمبلی نگہت میر بھی موجود تھیں۔ افتتاح کے بعد سینیٹر نجمہ حمید تمام سٹالز پر گئیں اور فیملی میلہ کے انتظامات کو سراہا۔ اس موقع پر انہوں نے کہاکہ خواتین اور بچوں کیلئے مخصوص میلوں کا انعقاد خوش آئند اقدام ہے جس سے خواتین پردہ میں رہ کر روزمرہ کی مصروفیات ہٹ کر تازہ دم ہو سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی خواتین نے سیاست میں ہمیشہ نمایا ں کردار ادا کیا ہے جس سے نہ صرف ملک میں ترقی کا نیا دور شروع ہوا ہے بلکہ خواتین کے حقوق میں بہترین قانون سازی ہوئی ہے۔ رکن قومی اسمبلی نگہت میر نے کہاکہ جہلم شہر کی خواتین نے فاطمہ جناح ویلفےئر سوسائٹی کے زیر اہتمام منعقدہ میلہ میں ہمیشہ بھر پور انداز میں شرکت کی ہے کیونکہ فیملی میلہ خواتین اور بچوں میں یکساں مقبول ہے ۔انہوں نے کہاکہ میلہ میں کھانے پینے کے سٹالوں کے علاوہ بچوں کے لئے جھولے بھی لگائے گے ہیں۔

 

The post سینیٹر نجمہ حمید نے اکرم شہید پارک میں منعقدہ فیملی فن میلہ کا افتتاح کیا appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles