Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

پاکستان پیپلز پارٹی کے قائدین نے وطن عزیز کی خاطر اپنی جانیں قربان کیں،ظہور عالم ڈار

$
0
0
جہلم(عبدالغفور بٹ)پاکستان پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام یوم تاسیس کے موقع پر ایک اجلاس ہوا جس کی زیر صدارت چوہدری علی اصغر مشیر وزیراعظم آزاد کشمیر اور ضلعی صدر چوہدری تسنیم ناصر گجر منعقد ہوا،جن میں پاکستان پیپلز پارٹی کے بہت سے عہدہداران اور ان کے علاوہ پیپلز پارٹی کے ورکروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی،یوم تاسیس کے اس موقع پر تمام مقررین نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی قربانیاں بہت بڑی ہیں،جو کبھی بھی کوئی قوم بھول نہ سکے گی اس موقع پرسٹی صدر پیپلز پارٹی ظہور عالم ڈار نے پاکستان پیپلز پارٹی کے صدر امین فہیم کے یوم تاسیس کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے قائد ذوالفقار علی بھٹو شہید لیڈر ہیں اور سابقہ وزیراعظم بے نظیر بھٹو شہید ہماری بہن ہیں ہمیں ان پر فخر ہے کہ انہوں نے وطن عزیز کی خاطر اپنی جانیں قربان کیں، تمام پیپلز پارٹی کے رہنما اور ورکرز کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ضلع جہلم کی قیادت کسی سے کم نہیں اور انشاء اللہ آپ اس کو بہتر سے بہتر پائیں گے کیونہ وقت کے ساتھ ساتھ ہر پارٹی میں اونچ نیچ آتی رہتی ہے لیکن پیپلز پارٹی ایک ایسی جماعت ہے جو لوگوں کے دلوں میں رہتی ہے ،جس کوئی بھی نہیں نکال سکتا ہم آج اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے تمام عہدیداران اور ممبران کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے پارٹی کیلئے بے بہا قربانیاں دی ہیں،آخر میں پاکستان پیپلز پارٹی کے عظیم راہنما مخدوم امین فہیم مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے دعا مانگی گئی،

 

The post پاکستان پیپلز پارٹی کے قائدین نے وطن عزیز کی خاطر اپنی جانیں قربان کیں،ظہور عالم ڈار appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles