جہلم( چوہدری عابد محمود +فضل الرحمن جنجوعہ) اسسٹنٹ کمشنر جہلم کی مدعیت میں قبضہ مافیا ،نوسر بازوں کے خلاف مقدمہ درج ،ڈاکٹر آفاق وزیر نے پاکستانی نژاد برطانوی شہری کی درخواست پر از خود نوٹس لیتے ہوئے کارروائی کی ، 7 میں سے 2 ملزم فوت ہو چکے ، باقی کو شکنجے میں لینے کی تیاریاں مکمل، تفصیلات کے مطابق پاکستانی نژاد برطانوی شہری جاوید فیروز ولد محمد فیروز حال مقیم انگلینڈ نے اور سیز پاکستانی کمیشن کو درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ جہلم کے علاقہ جادہ میں خسرہ نمبر1282/410 میں سے رقبہ تعدادی ساڑھے 8 مرلے بعوض 1 کروڑ ساڑھے 62 لاکھ روپے میں امانت علی ولد حاجی عدالت خان ،فیصل امانت، عامر علی پسران امانت علی سکنائے مہے کلاں ، تحصیل سرائے عالمگیر سے خرید کیا ،جسکا انتقال نمبر 12663,12662 مورخہ 15 جون 2015 ء کو منظور ہو چکا ہے لیکن موقع پر بااثرقبضہ مافیا جن میں اشتیاق حسین ولد خان حاکم ساکن کالا گجراں ، چوہدری وقار قادر ولد غلام قادر سکنہ گرمالہ نے ناجائز قبضہ جما رکھا ہے اور قبضہ دینے سے انکاری ہیں ، جس پر کارروائی کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کیا گیا جس سے ثابت ہو اکہ خسرہ نمبر 1282/410تعدادی 1 کنال 6 مرلے سال 1972 میں حکومت پنجاب کی مالکیت تھا جو کہ ملک اللہ دتہ ولد محمد دین سکنہ مشین محلہ نمبر2 نے محکمہ مال کے افسران و ملازمین جن میں نذیر احمد شاہ پٹواری ، عبدالرحمن گرد اور حلقہ اور 30 اکتوبر 1972 میں تعینات تحصیلدار کی ملی بھگت سے سے صوبائی حکومت کا مالکیتی رقبہ ملک اللہ دتہ ولد محمد دین کے نام انتقال کر دیا گیا ، شاطر ملزم نے مذکورہ جگہ پر قبضہ مضبوط بنانے کے لئے مذکورہ رقبہ کو بعد ازاں عابد تبریز ولد غلام محی دین سکنہ مشین محلہ نمبر 2 کو منتقل کر دیا ، عابد تبریز کی وفات کے بعد اسکے وارثان نے ملک فیصل نعیم ولد غلام محی الدین سکنہ مشین محلہ نمبر 2 جوکہ عابد تبریز کا حقیقی بھائی ہے نے مختار نامہ عام حاصل کر کے مذکورہ رقبہ میں سے ساڑھے 8 مرلے جگہ امانت علی وغیرہ کو فروخت کر دی اس طرح امانت علی وغیرہ نے مذکورہ رقبہ 1 کروڑ 62 لاکھ روپے میں درخواست گزار جاوید فیروز کو فروخت کیا صوبائی حکومت کے متذکرہ بالا ما لکیتی رقبہ تعداد 1 کنال 6 مرلہ میں سے بقیہ رقبہ پر افضل محفوظ ولد محمد محفوظ شاہد اختر ساکن راوی روڈ جی -8-2 اسلام آباد اور وارثان عا بد تبریز مرحوم ولد غلام محی الدین قابض ہیں ،اس طرح ملزمان نے ملی بھگت دھوکہ دہی اور جعل سازی سے حکومت پنجاب کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا دوران انکوائری یہ بات بھی ثابت ہوئی کہ عابد تبریز، فیصل نعیم پسران ، صوفی غلام محی الدین نے رقبہ مذکورہ بالا کے علاوہ دیگر سرکاری رقبہ جات جن میں خسرہ نمبر 1283/410 وغیرہ شامل ہیں بھی جعل سازی دھوکہ دہی اور محکمہ مال کے اہلکاروں سے ملی بھگت کر کے اپنے نام منتقل کروا رکھے ہیں جنکو ممبر جوڈیشنل چیف سیٹلمینٹ کمشنر پنجاب لاہور نے بعد از تحقیقات و انکوائری انتقالات خارج کرنے کا حکم بھی جاری کر دیا ہے جس کے مطابق وہ انتقالات بھی منسوخ ہو چکے ہیں بعد از تحقیقات ضلع کلکٹر نے بروئے حکم 16 اکتوبر2015 کو خسرہ 1282/410 کے جملہ انتقالات نمبری 2182, 2723, 9561, 9594, 9600, 12434, 12587, 12588, 12662, 12663 کو نظر ثانی کرتے ہوئے خارج کرنے کا حکم جاری کیا ہے اور ہدایت کی ہے کہ جملہ ملزمان جن میں ملک فیصل نعیم مختار عام و بردار حقیقی ملک عابد تبریز ولدصوفی ملک غلام محی الدین مشین محلہ نمبر 2 امانت علی ولد حاجی عدالت خان ،فیصل امانت ، عامر علی پسران چوہدری امانت علی سکنہ مہے کلاں ، تحصیل سرائے عالمگیر شہزاد گل مسیح ولد وسیم گل مسیح سکنہ ریلوے روڈ، محلہ خانساماں جہلم (پراپرٹی ڈیلر) وقار قادر ولد غلام قادر سکنہ گرمالہ اشتیاق حسین ولد خان حاکم کالا گجراں کے خلاف زیر دفعہ 406، 409، 420، 468، 471 ت پ کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔
The post اسسٹنٹ کمشنر جہلم کی مدعیت میں قبضہ مافیا ،نوسر بازوں کے خلاف مقدمہ درج appeared first on جہلم جیو.