Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

نواز شریف سمیت 82 نامزد ملزمان کے خلاف نیشنل ایکشن پلان کے تحت مقدمہ درج

$
0
0
جہلم( چوہدری عابد محمود +عامر شبیر کیانی) نواز شریف سمیت 82 نامزد ملزمان کے خلاف نیشنل ایکشن پلان کے تحت مقدمہ درج ، تھانہ صدرجہلم پولیس نے جلاؤ ، گھیراؤ توڑ پھوڑ کرنے پر مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ، درجنوں نامزد ملزم گرفتار ، جہلم کے مختلف علاقوں میں ہو کا عالم ۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر جہلم کے علاقہ راٹھیاں میں واقعہ چب بورڈ فیکٹری پر سینکڑوں مشتعل افراد نے ہلہ بول کر فیکٹری کو آگ لگا دی جس کے نتیجے میں اربوں روپے مالیتی فیکٹری جل کر خاکستر ہو گئی جبکہ ڈی پی او جہلم مجاہد اکبر خان نے جرات مندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فیکٹری کے اندراور کوارٹروں میں موجود 16 کے قریب افراد کو زندہ سلامت محفوظ مقام پر منتقل کیا اور فیکٹری میں موجود کسی بھی شخص کو خراش تک نہ آنے دی جو کہ انتہائی مثالی اقدام ہے ۔اس پر ضلعی انتظامیہ کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے ۔ دوسری جانب مشتعل مظاہرین نے فیکٹری کو آگ لگانے کے علاوہ فیکٹری میں موجود گاڑیوں ، موٹر سائیکلوں فیکٹری کی رہائشگاہوں کے علاوہ لیبر کالونی کو بھی نذر آتش کر دیاتھا ، جس پر کارروائی کرتے ہوئے تھانہ صدر جہلم کے تفتیشی افسر سب انسپکٹر محمد اشرف گوندل نے نواز شریف ولد محمد شریف سکنہ کالا گیٹ سمیت 82 نامزد ملزمان کے خلاف زیر دفعہ 148/148, 353/186, 341/324 ت پ 7اے ٹی اے کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے جس کی وجہ سے جہلم شہر کے مضافاتی علاقوں میں ہو کا عالم ہے۔

 

The post نواز شریف سمیت 82 نامزد ملزمان کے خلاف نیشنل ایکشن پلان کے تحت مقدمہ درج appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles