جہلم( چوہدری عابد محمود +عامر شبیر کیانی)’’مینوں نوٹ وکھا ، میرا موڈ بنے ‘‘۔موبائل فون کے ذریعے شریف شہریوں کو چکنی چپڑی باتوں الجھا کر ایزی لوڈ کے ذریعے مال بٹورنے والی نوسر باز پھولن دیوی نے جہلم کے نوجوانوں پر ڈورے ڈالنے شروع کر دئیے ، درجنوں کبڑے عاشق مزاج جمع پونجی نچھاور کرنے لگے۔ تفصیلات کے مطابق موبائل فون اور فیس بک کی شہزادی نوسر باز پھولن دیوی پہلے لڑکوں کو فرینڈ شپ کے لئے ریکویسٹ کرتی ہے اور ریکویسٹ قبول کرنے والے نوجوانوں کو پھولن دیوی کی طرف سے میسج ملتا ہے کہ میں شدید مشکلات میں مبتلا ہوں ، مجھے فوری نقد رقم کی اشد ضرورت ہے ، مشکل ختم ہوتے ہی آپ کی امانت واپس لوٹا دونگی ، اسطرح مثبت جواب دینے والے کبڑے عاشقوں کو ٹیلیفون نمبر 92 343 0688595 سے دوشیزہ کی کال موصول ہوتی ہے جو اپنا تعلق ضلع گجرات سے ظاہر کر کے اپنا نام نائیلہ بتاتی ہے ، اور جادوی آواز میں چکنی چپٹری باتوں کے ذریعے نوجوانوں پر ڈورے ڈال کر اپنا شناختی کارڈ نمبر34201,6395283,8لکھوا کر ایزی پیسہ کے زریعے رقم بھجوانے کا کہا جاتا ہے ،جس کی وجہ سے جہلم کے بے شمار نوجوان گھر والوں کی طرف سے ملنے والا جیب خرچ نوسر باز پھولن دیوی پر نچھاور کر چکے ہیں۔ نوسر باز گینگ کے رکن نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ موبائل فون کے اندر وائس چینجر ایپلیکیشن انسٹال کر کے اپنی آواز کو تبدیل کر کے سادہ لوح نوجوانوں کو بیوقوف بنایا جاتا ہے، نوجوانوں کو بیوقوف بنانا انتہائی آسان ہوتا ہے جس کی وجہ سے نوسر بازموبائل فون پر وائس چینجر کی اپلیکیشن انسٹال کر کے فیس بک پر مختلف انداز میں تصویریں لگانے والے نوجوانوں کو قابو کر کے اپنے آپ کو کالج یا یونیورسٹی کی طالبہ ظاہر کر کے بیوقوف بنایا جاتا ہے ، مقامی نوجوانوں نے اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ سارا ماجرہ ڈی پی او جہلم کے علم میں ہے اور بہت جلد شناختی کارڈ نمبر کے ذریعے ملزم یا ملزمہ تک رسائی حاصل کر کے نوجوانوں کی لوٹی ہوئی دولت واپس منگوائیں گے۔
The post ’مینوں نوٹ وکھا ، میرا موڈ بنے ‘‘۔ appeared first on جہلم جیو.