پنڈدادنخان (محمد عزیر )کھیوڑہ روڈ پر این ایل سی کا سیمنٹ سے لوڈ ٹرالہ رکشے کو بچاتے ہوئے الٹ گیا خاتون سمیت دو افراد شدید زخمی تفصیلات کے مطابق کھیوڑہ روڈ پر این ایل سی کا سیمنٹ سے لوڈ ٹرالہ رکشے کو بچاتے ہوئے الٹ گیا خاتون سمیت دو افراد شدید زخمی خاتون کو تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال پنڈدادنخان سے طبی امداد کے بعد راولپنڈی منتقل کر دیامقامی ہسپتال میں سہولیا ت نہ ہونے کی بنا پر راولپنڈی منتقل کیا گیا ۔کھیوڑہ پنڈدادنخان روڈ پر آئے روز حادثات کی بڑی وجہ نو تعمیر شدہ سڑک کا ان بیلنس ہونا اور سائڈوں پر کچی مٹی کی وجہ سے سڑک سے معمولی نیچے اترنے والی گاڑی کا مٹی میں دلدل کی طرح دھنس جانا بھی ہے۔
The post سیمنٹ سے لوڈ ٹرالہ رکشے کو بچاتے ہوئے الٹ گیا appeared first on جہلم جیو.