پنڈدادنخان(سلیما ن شہباز)قومی ہیروز کو خراج تحسین پیش کرنا پوری قوم کا فرض ہے حکومت قومی ہیرو حکیم محمد سعید کی ملک و قوم کے لیے کی گئی خدمات کے اعتراف میں یادگاریں تعمیر کرے پاکستان سوشل ایسوسی ایشن کی قرارداد تفصیلات کے مطابق پاکستان سوشل ایسوسی ایشن کی مرکزی کابینہ کا ایک خصوصی اجلاس مرکزی صدر عمار جعفری کی زیر صدارت منعقد ہوا جسمیں مرکزی سیکرٹری جنرل حکیم لطف اللہ ملک نے کہا کہ حکیم محمد سعید شہید سابق گورنر سندھ اور ہمدرد دواخانہ وقف پاکستان جو اس وقت پوری دنیا سے زرمبادلہ کما کر پاکستان کو دے رہا ہے حکیم محمد سعید کی بنائی ہوئی ہمدرد یونیورسٹی پوری دنیا میں طب اسلامی کے فروغ کے لیے سرگرم عمل ہے ملک میں دیگر سینکڑوں ادارے ہمدرد کے نام پر قائم ہیں ہمدرد نونہال اسمبلی سینکڑوں کتب اور رسائل کے مصنف عظیم سماجی رہنما حکیم محمد سعید شہید جیسی شخصیت صدیوں میں پیدا ہوتی ہے حکیم محمد سعید صدر پاکستان کے مشیر برائے طب بھی رہے ہیں حکومت پاکستان نے ہر سال پانچ جنوری کو ان کو خراج تحسین پیش کرنے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کیا ہوا ہے ہمدرد وقف پاکستان کی طرف سے ملک میں کھربوں روپے کے پروجیکٹ بھی قائم ہیں جن سے ملک وقوم کو فائدہ پہنچ رہا ہے حکیم سید اختر علی بخاری اور پی ایس اے نے ایک قرارداد میں حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت حکیم محمد سعید شہید کی خدمات کو اجاگر کرنے کے لیے ملک کے مختلف علاقوں ،چوکوں ،شاہراؤں،پارکوں ، تعلیمی اداروں کے نام اور ائیرپورٹ کا نام حکیم محمد سعید کے نام پر رکھے جائیں ۔
The post قومی ہیروز کو خراج تحسین پیش کرنا پوری قوم کا فرض ہے appeared first on جہلم جیو.