Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

جہلم سروس روڈ پر تجاوزات مافیا کا قبضہ

$
0
0
جہلم( چوہدری عابد محمود +سید مظہر عباس)جہلم جی ٹی روڈ کے دونوں اطراف بنائی گئی سروس روڈ پر تجاوزات مافیا کا قبضہ برقرار۔ این ایچ اے اور موٹر وے پولیس ناجائز تجاوزات ختم کرنے میں بے بس۔ سروے سے یہ بات مشاہدے میں آئی ہے کہ جی ٹی روڈ جہلم کے دونوں اطراف کروڑوں روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والی سروس روڈ جو کہ شہریوں کی مشکلات کو مدنظر رکھ کر تعمیر کی گئی تھی وہ سہولت کی بجائے شہریوں کے لئے عذاب بن گئی ہے سروس روڈ پر کاراسٹینڈ ، رکشہ اسٹینڈ، ٹرک اسٹینڈ ، ٹینٹ سروس، گاڑیوں کی ورکشاپس معرض وجود میں آچکی ہیں اور رہی سہی جگہ پر ہوٹل مالکان نے کرسیاں سجا کر قبضہ کر لیا ہے۔ سروس روڈ جہلم کے شہریوں کو ون وے کی خلاف ورزی سے بچانے کیلئے تعمیر کی گئی تھی اس کی تعمیر کے بعد شہری مخالف سمت سے سفر کر کے اپنا چالان موٹر وے پولیس سے کروا رہے ہیں ، کیونکہ سروس روڈ پر جگہ نہ ہونے کی وجہ سے موٹر سائیکل سوار جی ٹی روڈ پر غلط سمت پر سفر کرنے پر مجبور ہیں ۔این ایچ اے موٹر وے پولیس بار ہا کوشش کے باوجود سروس روڈ وا گزار نہیں کرا سکی، سوچنے والی بات یہ ہے کہ آخر حکومت پاکستان کی کو نسی قوت آکر سروس روڈ کو ان بااثر قبضہ مافیا سے آزاد کر اکے جہلم کے شہریوں کے حوالے کرے گی۔ جہلم کی عوام نے این ایچ اے کے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ شہریوں کی سہولت کے لئے تعمیر کی گئی سروس روڈ کو قبضہ مافیا سے آزاد کرا کے شہریوں کے استعمال کے قابل بنائی جائے، تاکہ شہری چالان اور حادثات سے محفوظ رہ سکیں۔

 

The post جہلم سروس روڈ پر تجاوزات مافیا کا قبضہ appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles