Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

پٹرول پمپ ایسوسی ایشن کی ہڑتال اسسٹنٹ کمشنر آصف چوہان سے کامیاب مذاکرات کے بعد ختم

$
0
0

ملک وال(نامہ نگار)پٹرول پمپ ایسوسی ایشن کی طرف سے اے سی کے ناروارویہ کے خلاف کی گئی ہڑتال اسسٹنٹ کمشنر آصف چوہان سے کامیاب مذاکرات کے بعد ختم کر دی گئی تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر آصف چوہان نے حکومت کے مقرر کردہ ریٹ سے ذائد ریٹ پر صارفین کو آئل فروخت کرنے پر 5 پٹرول پمپس کو 20 ہزار فی کس جرمانہ کرتے ہوئے 1 لاکھ روپیہ مجموعی طور پر جرمانے کر دئیے تھے جس کے بعد پٹرول پمپ ایسوسی ایشن نے ہڑتال کر دی تھی تاہم اسسٹنٹ کمشنر سے مذاکرات کے بعد ہڑتال ختم کر دی گئی ہے یاد رہے اتفاق رائے سے طے پایا گیا کہ پٹرول پمپ کے پیمانے کو تین بار چیک کیا جائے گا اور ریٹ کا بھی تعین کر لیا گیا ہے اور سیل کیے گئے پمپس کو ڈی سیل کرنے کا حکم بھی دے دیا گیا ہے

The post پٹرول پمپ ایسوسی ایشن کی ہڑتال اسسٹنٹ کمشنر آصف چوہان سے کامیاب مذاکرات کے بعد ختم appeared first on JhelumGeo.com.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles