Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

اسسٹنٹ کمشنر کے ناروا رویہ کے خلاف پٹرول پمپ ایسوسی ایشن کا احتجاج

$
0
0

ملک وال(سٹی رپورٹر) اسسٹنٹ کمشنر کے ناروا رویہ کے خلاف پٹرول پمپ ایسوسی ایشن کی کال پر شہر سمیت دیگر درجنوں پٹرول پمپس مالکان نے احتجاجاً پٹرول پمپ بند کر دئیے۔تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر آصف چوہان کے ناروا رویہ کے خلاف پٹرول پمپ ایسوسی ایشن کا احتجاج شہر سمیت ملک وال منڈی بہاوالدین روڈ پر موجود درجنوں پٹرول پمپس بند ، عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ، پرائس کنٹرول ایکٹ کے تحت ایکشن لیا گیا پٹرول پمپ مالکان احتجاج کرتے ہیں تو کرتے رہیں اسسٹنٹ کمشنر آصف چوہان کا موقف،پٹرول پمپ مالکان نے میڈیا کو بتایا کہ پورے ضلع میں پٹرول اور ڈیزل اوگرا کے ریٹ سے ایک روپیہ فالتو فروخت کیا جاتا ہے گوجرانوالہ سے آگے آئل کی ترسیل پر اوگرا ریٹ سے زیادہ ہمیں کیرج کے لیے ادا کرنا پڑتا ہے جبکہ کمیشن کم ہونے کے باعث پٹرول پمپ کے اخراجات ملازمین کی تنخواہیں پوری ہی نہیں ہوتیں جس کی وجہ سے پٹرول پمپ ایسوسی ایشن کی متفقہ رائے کے ساتھ ایک روپیہ فالتو ریٹ لگایا جاتا ہے مگر اسسٹنٹ کمشنر آصف چوہان جب سے ملک وال تعینات ہوئے ہیں ہمارے ساتھ منفی رویہ اپناتے ہوئے بلا جواز بھاری جرمانے اور پٹرول پمپ سیل کر دئیے جاتے ہیں پٹرول پمپ مالکان کو تین مرتبہ اسسٹنٹ کمشنر نے میٹنگ کے لیے طلب کیا جس پر تحصیل بھر کے مالکان اسسٹنٹ کمشنر دفتر میں گھنٹو ں بیٹھے رہے مگر اسسٹنٹ کمشنر نے ملاقات نہیں کی پمپ مالکان نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنر نے تعیناتی کے بعد ہمارے ساتھ انتہائی منفی رویہ اپنایا ہوا ہے بلا جواز پٹرول پمپس کو جرمانے اور سیل کرنا معمول بنا لیا ایک طرف پمپ سیل ہونے سے مالکان کا نقصان ہوتا ہے دوسری جانب بیس بیس ہزار روپے جرمانے کر دئیے جاتے ہیں پمپ مالکان نے کہاکہ احتجاج کا دائرہ کار وسیع کرتے ہوئے ضلع اور پھر ڈویژن تک لے جایا جائے گا جب تک اسسٹنٹ کمشنر کا ہتک آمیز رویہ پٹرول پمپ مالکان کے ساتھ جاری رہے گا تب تک پٹرول پمپ بند رکھے جائیں گے شہر بھر کے پٹرول بند ہونے کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلا ت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اس معاملہ کے بارے میں اسسٹنٹ کمشنر ملک وال آصف چوہان سے موقف لیا گیا تو انہوں نے کہا پٹرول پمپ مالکان احتجاج کرتے ہیں توکرتے رہیں پرائس کنٹرول ایکٹ کے تحت ایکشن کیا گیا ہے جو آئندہ بھی کیا جائے گا کسی کو ذائد ریٹ پر آئل فروخت کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔۔۔۔

The post اسسٹنٹ کمشنر کے ناروا رویہ کے خلاف پٹرول پمپ ایسوسی ایشن کا احتجاج appeared first on JhelumGeo.com.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles