Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

جہلم کی تمام تحصیلوں میں گرین پاکستان پروجیکٹ کے ذریعے لاکھوں نئے پودے لگائے گئے

$
0
0

جہلم(عبدالغفوربٹ)وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی ہدایات پر عالمی یوم جنگلات کے موقع پر جہلم کی تمام تحصیلوں میں گرین پاکستان پروجیکٹ کے ذریعے لاکھوں نئے پودے لگائے گئے ۔ ڈویژنل فارسٹ افسر ساجد قدوس نے کہا کے موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات دور کرنے ضلع جہلم کی حدود میں پودے لگائے جا رہے ہیں اور یہ عمل ماحولیاتی خوبصورتی میں اضافہ کرے گا جبکہ جنگلات کے بیشمار فوائد اپنی جگہ ہیں، انکا کہنا تھا کے اسی سلسلے میں آج پنڈداتنخان کے گورنمنٹ ہائی اسکول نمبر 2 پننوال میں سکول کے طلبہ کو شعور فراہم کرنے کے سلسلہ میں چیئرمین ضلع کونسل جہلم راجہ قاسم علی خان کی خدمات حاصل کی گئی۔ انکا کہنا تھا کہ ماحول کو سر سبز و شادات اور صحت مند ی کیلئے ذیادہ سے ذیادہ شجر کاری ضروری ہے اور جتنے ذیادہ درخت ہوں تو قدرتی آفات میں کسی حد تک کمی ممکن ہوسکے گی۔تفصیلات کے مطابق محکمہ فاریسٹ کی جانب جہلم کے مختلف علاقوں میں عالمی یوم جنگلات کے مناسبت سے تقریبات ہوئیں اور عوام میں آگاہی پیدا کرنے کے لیے ریلیاں نکالی گئیں۔سکول کے بچوں، اساتذہ اکرام، سول سوسائٹی کے ممبران اور راجہ قسم علی خان نے پودا لگا کر اس عزم کا اظہار کیا کہ ماحولیاتی آلودگی کو ختم کرنا حکومت پاکستان کی ترجیحات میں شامل ہے ۔ انہوں نے قوم کے معماروں سے کہا کہ پاکستان کے روشن مستقبل کے لئے دن رات لگن اور محنت سے کام کرنا ہوگا اور ماحولیاتی آلودگی میں اپنا اہم کردار ادا کرنا ہوگا، محکمہ جنگلات کی تقریب میں سب ڈویژنل افسر سدھیر احمد کے ساتھ ساتھ ، چیئرمین چوہدری مظفر اقبال، ڈاکٹر نصیر احمد، شفقت بلال، سماجی کارکن راجہ طارق محمود، کے علاوہ سکول کی انتظامیہ اور طلباء نے حصہ لیا ؂۔

The post جہلم کی تمام تحصیلوں میں گرین پاکستان پروجیکٹ کے ذریعے لاکھوں نئے پودے لگائے گئے appeared first on JhelumGeo.com.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles