جہلم(عبدالغفوربٹ)ڈپٹی کمشنر جہلم اقبال حسین خان نے ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لینے کیلئے کمیٹی روم میں منعقدہ اجلا س کی صدارت کرتے ہوئے کہاہے کہ تمام مفاد عامہ اور ترقیاتی منصوبے بر وقت مطلوبہ معیار کے مطابق مکمل کرناانتظامیہ کی ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے کہاکہ معیار اور کوالٹی پر کوئی سمجھوتانہیں کیا جا ئیگا اور کوتاہی اور غیر ذمہ داری کے مرتکب سرکاری اہلکاروں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔ضلع جہلم میں ریکارڈ ترقیاتی اور فلاح عامہ کے منصوبے میں مکمل کئے گئے ہیں اور رواں مالی سال کے دوران صحت ، تعلیم ، شاہرات سمیت دیگر شعبوں میں بھی اہم اور تاریخی منصوبے مکمل کئے جائیں گے۔ڈی سی اقبال حسین خان نے کہا کہ وزیر اعلی شہباز شریف کی ہدایت کے مطابق تمام منصوبوں کی بروقت تکمیل،معیار اور شفافیت کو یقینی بنانا ہماری زمہ داری ہے ۔اس موقع پررکن قومی اسمبلی نوابزادہ خادم حسین ، اراکین صوبائی اسمبلی چوہدری لال حسین، راجہ اویس خالد ، نزر گوندل کے علاوہ اے ڈی سی آر حمر نائیک، اے ڈی سی جی کاشف محمد علی، اسسٹنٹ کمشنرز اور دیگر افسران موجود تھے۔ایم پی اے نزر گوندل ،چوہدری لال حسین اور راجہ اویس خالدنے کہاکہ تمام ترقیاتی اور فلاح عامہ کے منصوبے حکومت کی نگرانی میں ہو رہے ہیں اور منصوبوں کے انتخاب میں عوامی ضروریات کو مدنظر رکھا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ تعلیم اور صحت کے منصوبوں پر بھی یکساں توجہ دی جا رہی ہے اور خادم پنجاب دیہی روڈز پروگرام سے دیہاتی علاقوں میں بھی اعلی معیار کی سڑکیں تعمیر کی گئیں ہیں اس کے ساتھ ساتھ دیہاتوں میں تعلیم اور صحت کی سہولیات میں بھی اضافہ ہواہے۔ اے ڈی سی جی کاشف محمد علی نے جہلم میں مردم شماری کی تیاریوں کے حوالے سے بریفنگ دی جبکہ صحت عامہ کی سہولیات کے سلسلے میں سی ای او ہیلتھ کیپٹن (ر) محمد آصف نے تفصیلات سے اگاہ کیا۔
The post تمام ترقیاتی منصوبے بر وقت مطلوبہ معیار کے مطابق مکمل کرناانتظامیہ کی ترجیحات میں شامل ہے۔ڈپٹی کمشنر appeared first on JhelumGeo.com.